پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ، مذہبی آزادی اور فورسز میں یکساں مواقع حاصل ہیں، کھئیل داس کوہستانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ، مذہبی آزادی اور سول و آرمڈ فورسز میں یکساں مواقع حاصل ہیں۔
یہ بات وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے پولیس سروس میں کمیشن حاصل کرنے والی پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی منیشا روپیتا سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی منیشا روپیتا نے کمیشن حاصل کرنے کے بعد محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور اب انہوں نے کراچی میں عوام کی حفاظت اور قانون کی پاسداری کا بیڑہ اٹھایا ہے جو ایک مثالی جذبہ حب الوطنی اور لائق تحسین امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے دور میں اقلیتوں کو ان کے آئینی و اخلاقی حقوق اور مزہبی آزادی یکسر محروم کردیا گیا ہے۔
کھیئل داس کوھستانی نے کہا کہ پاکستان کی آرمڈ فورسز، دیگر سروسز گروپس، مالیاتی اداروں، عدلیہ، ریگولیٹری اتھارٹیز کارپوریشنز اور نجی وسرکاری اداروں میں اقلیتی برادری کو روزگار کے یکساں مواقع میسر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشتگردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے: سرفراز بگٹی
---فائل فوٹوبلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 2016ء تک بلوچستان زیادہ تر پُرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018ء میں چھوڑا گیا اُنہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، مِسِنگ پرسن پر تحریک چلانے والے مِسنگ پرسن کی کوئی بات تقریروں میں نہیں کرتے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنے والوں کو بلوچستان کی پسماندگی میں فائدہ ہے۔