کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے ایک تقریب میں اپنے قد سے جڑی ایک دلچسپ یاد شیئر کی، جس نے حاضرین کو خوب ہنسایا۔

تقریب میں ڈائس ان کے قد سے خاصا اونچا تھا، لیکن قریب ہی ایک اسٹول رکھا تھا۔ جویریہ نے اس پر کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اس صورتحال کی عادی ہیں۔ “میں 1993 سے اینٹوں اور اسٹول پر کھڑی ہو رہی ہوں، حتیٰ کہ شادی کے دن بھی چھ انچ کی ہیل پہنی تاکہ سعود کے برابر لگ سکوں۔”

ان کے بقول، شادی کے اگلے ہی دن سعود کو ان کے اصل قد کا علم ہوا تو ہلکے پھلکے انداز میں شکایت کی، “تم تو اتنی چھوٹی ہو، میرے ساتھ تو دھوکہ ہو گیا۔” جویریہ نے مزید بتایا کہ محفل میں موجود ایک شخص نے فوراً جواب دیا، “جتنی چھوٹی، اتنی اچھی!”

اس قصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔ کچھ صارفین نے جویریہ کے اعتماد کو سراہا، کچھ نے ڈائس کی بلندی کو مذاق کا نشانہ بنایا، اور چند نے ہنستے ہوئے کہا کہ “ہاں، دھوکہ تو ہوا ہے!”

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ساحر لودھی کا مصروف شیڈول؟ صرف دو گھنٹے نیند پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

پاکستانی شوبز کے میزبان اور سابق اداکار ساحر لودھی نے بالآخر اپنی مصروف زندگی اور کم نیند لینے کی اصل وجہ بتا دی۔

ساحر لودھی مختلف ڈراموں اور سنگل پلے میں اداکاری کرچکے ہیں، تاہم ان کی اصل شہرت دلچسپ مارننگ شوز کی میزبانی سے ہوئی۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، مگر ان کا کیریئر زیادہ تر میزبانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس میدان میں انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

ساحر لودھی مختلف انٹرویوز میں اپنے مصروف طرزِ زندگی کا ذکر کرتے رہے ہیں اور کئی بار یہ بھی بتایا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ اب انہوں نے پہلی بار اس کی وجہ کھل کر بیان کی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا کہ یہ ان کی اپنی مرضی نہیں بلکہ ایک میڈیکل کنڈیشن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا:

’’میں اپنی پرائیویٹ زندگی کے بارے میں زیادہ شئیر نہیں کرتا۔ میں آنے والے پروجیکٹس میں مصروف ہوں۔ میں بہت شرمیلا شخص ہوں اور میرے قریبی لوگ یہ جانتے ہیں۔ میری عادت ہے کہ میں چند گھنٹے ہی سوتا ہوں۔ دو گھنٹے کی نیند میرے لیے کافی ہوتی ہے، اس سے میری ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔ میں نیند سے اٹھ کر جم جاتا ہوں اور دن کا آغاز کرتا ہوں۔‘‘

سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی کے اس بیان پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ ایک نے لکھا ’’کوئی چیک کرے… کہیں یہ خفیہ طور پر ایک اور پاکستان تو نہیں بنا رہے؟‘‘ ایک صارف کا تبصرہ تھا کہ ’’شاید یہ اس لیے ہے کیونکہ شاہ رخ خان نے بھی ایک انٹرویو میں ایسا کہا تھا۔‘‘

کسی نے سوال کیا ’’یہ کون سی میٹنگز ہیں جن کا آپ بار بار ذکر کرتے ہیں؟‘‘ جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا’’یہ باقی کے 22 گھنٹے کرتے کیا ہیں؟‘‘

ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’’بھارتی میڈیا کے بعد چھوڑنے کا ایوارڈ اس شخص کو جاتا ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • ساحر لودھی کا مصروف شیڈول؟ صرف دو گھنٹے نیند پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • ایوب کھوسہ نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی دلچسپ داستان سنا دی
  • ایوب کھوسہ کا شوبز انڈسٹری میں آنے کی دلچسپ داستان سنا دی
  • بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ لیگ قرار دیدیا
  • طلاق کے بعد دوبارہ شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ اداکارہ نازلی نصر نے بتادیا
  • میرے حلقے سے ایک افسر ہٹایا گیا اور مجھے پتا بھی نہیں خواجہ آصف کا نواز شریف سے شکوہ
  • پیوٹن کی بھارتی سیکیورٹی چیف سے ملاقات، امریکی ٹیرف اضافے کے اگلے دن اہم پیشرفت
  • فرح باقی بیویوں سے دُور کیوں رہتی ہیں؟ اقرار الحسن اپنی تینوں بیویوں سے متعلق اہم باتیں بتادیں
  • اتنی مہنگی کتاب: 1937 میں شائع ہوئی ’دی ہوبٹ‘ کا پہلا ایڈیشن کتنے پاؤنڈز میں فروخت ہوا؟