وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تفصیلات پیش کیں اور واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کی بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، کرنٹ اکاونٹ سرپلس 2 اعشاریہ1ارب ڈالر ہو گیا ہے، اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے اسد قیصر سے سوال کیا، کیا آپ کو یہ حقیقتیں قبول نہیں ہیں؟وزیر اطلاعات نے 9مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ایک سازش رچائی گئی تھی جس کے دوران ریاستی اداروں پر حملے کیے گئے۔عطا تارڑ نے اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام سزاوں کے فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد کیے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب متاثرہ علاقے کے طالب علم کی میٹرک میں پوزیشن، وزیراعظم سے ملاقات سیلاب متاثرہ علاقے کے طالب علم کی میٹرک میں پوزیشن، وزیراعظم سے ملاقات باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتے ہیں، اسد قیصر سابق حکومتوں کی کرپشن کو میرے کیخلاف ہتھیار بنایا جارہا ہے، گنڈا پور کا الزام پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے،عرفان صدیقیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس
پڑھیں:
ایف بی آر کا مبینہ ٹیکس چوری کی اطلاعات پر بڑا ایکشن
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مبینہ ٹیکس چوری کی اطلاعات پر کارروائی شروع کرتے ہوئے مشروبات کی مینوفیکچرنگ یونٹس کی نگرانی سخت کر دی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں متعدد فیکٹریوں پر چیکنگ کے لیے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔
چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کی ہدایات پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 40بی کے تحت سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پیداوار، فروخت اور اسٹاک کی مکمل مانیٹرنگ کے لیے ذمہ دار افسران یونٹس میں موجود رہیں گے۔
متعدد افسران کے نام مانیٹرنگ کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ گوداموں اور پیداواری یونٹس کی جانچ پڑتال ہو سکے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنانا اور ٹیکس چوری کے امکانات کو کم کرنا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واضح کیا ہے کہ اس مانیٹرنگ سے نہ صرف ٹیکس چوری کی روک تھام ممکن ہو گی بلکہ مارکیٹ میں شفافیت بھی بڑھے گی۔ یہ قدم ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی