---فائل فوٹو 

گلگت کے دنیور منوگاہ نالے میں لینڈسلائیڈنگ کے سبب ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے  ترجمان کے مطابق دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق 7 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

صوبائی حکومت کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی ذد میں آ کر 7 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ+ اسلام آباد + لاہور (ممتاز احمد بڈانی+ نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے۔  1943 میں پیدا ہوئے‘ عمر 81 برس تھی۔ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کو سب سے زیادہ خطبہ حج دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ نمازِ جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ بھی ہدایت کی کہ  غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام، مدینہ منورہ کی مسجد نبوی اور مملکت بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ عبدالعزیز کے اہلِ خانہ، سعودی عوام اور وسیع تر اسلامی دنیا سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وفات پوری امت کے لئے لمحہ غم ہے۔ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم دین اسلام کے عظیم خادم‘ علم و تقویٰ کے پیکر اور امت کے لئے ایک روشن مینار تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امت مسلمہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالعزیز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الشیخ عبدالعزیز کی خدمات روشن باب ہیں۔ تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ الشیخ عبدالعزیز علم وعمل میں نمونہ سلف عقیدہ توحید وختم نبوت کے چوکیدار تھے، خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سفر میں دو نمازیں جمع کرنا
  • گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، حکومت سے معاملات پھر طے نہ ہوسکے
  • حکومت اور گلگت بلتستان کے درمیان ٹیکس معاملات طے پاگئے، تاجروں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے
  • راولپنڈی، نالے کی چھت پر جمع کچرے کا ڈھیر مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے
  • سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے
  • چاند پر زلزلوں کے سبب لینڈسلائیڈنگ ہو رہی ہے: چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق