وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت اہم سرکاری اداروں کی بندش جاری ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں بتایا گیا کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی و ٹیکنالوجی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اداروں کی بندش کے بعد تمام فنکشن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو منتقل کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سائنس و ٹیکنالوجی بند کرنے کا فیصلہ
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سہیل آفریدی پرجھوٹے اور گمراہ کُن بیانات کے ذریعے ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا۔
سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کی ایف آئی آر میں سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، گمراہ کن معلومات، جھوٹے اور بے بنیاد بیانات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔