سعودی عرب سمیت 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ملک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی قید ہیں، سعودی عرب میں 10279پاکستانی، متحدہ عرب امارات میں 3523 پاکستانی قید ہیں۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ قطر میں تیسرے نمبر پر 599پاکستانی قید ہیں جبکہ عراق میں 81، اردن میں 8، مصر میں 12، بحرین میں581 پاکستانی قید ہیں۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ عمان 252، کویت کی جیلوں میں 50، آسٹریلیا کی جیلوں میں 27، جنوبی کوریا میں 7، جاپان میں 16پاکستانی قید ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا میں 459، تھائی لینڈ 35، کمبوڈیا 22، فلپائن 1 اور ویتنام میں 1 پاکستانی قید ہے۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کسی ملک سے پاکستان کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی قید ہیں نے بتایا کہ
پڑھیں:
سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف
سٹی 42 : پی آئی اے کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ایئرلائن 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کرے گی۔
رعایت کا اطلاق ڈومیسٹک، سعودی عرب، گلف ممالک، یو اے ای اور کویت کے ٹکٹس پر ہوگا، جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
دوسری جانب نجی ایئر لائن نے بھی جشن آزادی کی مناسبت سے کرایوں میں 14فیصد رعایت کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے ترجمان نجی ایئرلائن نے بتایا کہ 11 سے 17 اگست تک خریدے گئے ڈومیسٹک اور یو اے ای کے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، جو 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق رعایت ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔