کینیڈین نوجوانوں نے بھارتی جوڑے کو دھمکیوں اور توہین کا نشانہ کیوں بنایا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کینیڈا کے شہر پیٹربرگ میں واقع ایک مال کی پارکنگ میں بھارتی جوڑے کو چند نوجوانوں نے نسل پرستانہ الفاظ سے ہراساں کیا اور موت کی دھمکیاں دیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں 3 نوجوان پک اپ ٹرک میں بیٹھے ہوئے بھارتی جوڑے کی گاڑی کو روک کر گستاخانہ زبان استعمال کرتے اور نسل پرستانہ الزامات لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جوڑے نے اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان پر ان نوجوانوں سے سوال کیا تو انہوں نے جواب میں ناپسندیدہ اور توہین آمیز جملے کہے جیسے ’بڑا ناک‘ اور ’تم گندے تارکین وطن ہو۔‘
نوجوانوں میں سے ایک نے تو کھلے عام کہا کہ کیا تم چاہتے ہو میں گاڑی سے نیچے آکر تمہیں مار ڈالوں؟ ایک اور کلپ میں ایک نوجوان نے مذاقاً کہا، “ارے بڑا ناک، کیا تمہیں چھوا؟ میں نے تمہیں چھوا؟ ہاں یا نہیں؟ جواب دو، تم گندے بھارتی ہو۔
مزید پڑھیں: بچی سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر بڑی پابندی لگ گئی
پولیس کی تحقیقات کے بعد 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر موت یا جسمانی نقصان کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے اور اس کا کیس 16 ستمبر کو عدالت میں ہوگا۔
اگرچہ کینیڈین قانون میں اس قسم کے واقعے کے لیے مخصوص نفرت انگیز جرائم کا چارج موجود نہیں، مگر پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں نفرت انگیزی کا عنصر موجود ہے جسے عدالت میں زیر بحث لایا جائے گا۔
پیٹربرگ پولیس چیف اسٹیوارت بیٹس نے کہا ہے کہ یہ رویہ ہماری کمیونٹی میں ناقابل قبول ہے، اور ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ نفرت انگیز واقعات کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی جوڑے پیٹربرگ کینیڈا کینیڈین نوجوان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی جوڑے پیٹربرگ کینیڈا کینیڈین نوجوان بھارتی جوڑے
پڑھیں:
شادی کا جھانسہ دیکر ملازم نے اپنی کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کردیا، ملزم گرفتار
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کیا جس کے ساتھی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے پولیس نے کئی مقامات پرط چھاپے مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری کی جانب سے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے کمپنی کے ملازم متبصر حسین کو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں ایک اور کیس میں راولپنڈی میں پیرودھائی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ شواہد کو قانونی طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے باقاعدہ چالان تیار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ معاشرے میں خواتین اور بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔