گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کا جشن، دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آتش بازی کے اس مظاہرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کی گئی، جس کے لیے غیر ملکی نمائندے بھی موجود تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اسلام ٹائمز۔ جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق کے عنوان سے شاندار آتش بازی کے مظاہرے کے دوران دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ آتش بازی رات 12 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ 16 منٹ تک جاری رہی، اس دوران آسمان روشنیوں میں نہا گیا۔ گورنر ہاؤس میں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موجود تھے تاکہ اس تقریب کو عالمی ریکارڈ میں شامل کیا جا سکے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گورنر ہاؤس میں ایشیا کا سب سے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا تھا، تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیفی خلیل اور علی ظفر نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو یہی آتش بازی تمہارے لیے کافی ہوگی، ہم نے سب نے مل کر جشنِ آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنایا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آتش بازی کے اس مظاہرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کی گئی، جس کے لیے غیر ملکی نمائندے بھی موجود تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر ہاؤس
پڑھیں:
یوم آزادی؛ معرکہ حق میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد:معرکہ حق میں تاریخی فتح اور یوم آزادی کی مناسبت سے آج اسلام آباد خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
ملک بھر میں یوم آزادی، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریبات کا شاندار آغاز کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جب کہ وزیرِ اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی و غیر ملکی شخصیات کی بھی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ مرکزی تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔ تینوں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائی مظاہرہ بھی تقریب کا حصہ ہیں۔
تقریب میں معرکہ حق میں جیت کی خوشی میں وزیر اعظم معرکہ حق مونومنٹ کی رونمائی بھی کریں گے۔ آزادی کی گرینڈ تقریبات میں خصوصی طور پر دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ آرمی اسکول آف میوزک کی اسپیشل بینڈ پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ ہے۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کی اس تقریب میں عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے۔