عدالت نے متنازع بیان پر عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹادی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
عارف علوی : فائل فوٹو
سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایف آئی اے کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔
درخواست گزار نے عارف علوی کے متنازع بیان پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے شہزادہ عدنان کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ معاملہ علماء بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
اس پر عدالت نے باور کروایا کہ علماء بورڈ کی رائے آنے کے بعد دیکھا جائے کہ یہ کوئی جُرم بنتا ہے یا نہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر علماء بورڈ کی رائے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی درخواست عارف علوی
پڑھیں:
نارووال: پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق، 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
علامتی تصویر۔نارووال کے نواحی گاؤں ڈہے میں مبینہ پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی خاتون کے بیٹے کا ایک شخص سے لین دین کا تنازع تھا، تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے گزشتہ شب ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر پرچھاپہ مارا۔
ایف آئی آر میں درج موقف کے مطابق اہلکاروں نے چھاپے کے دوران خاتون پر تشدد کیا۔
ڈی پی او نارووال کے مطابق اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔