City 42:
2025-11-19@03:02:07 GMT

قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

سٹی42: اسلام آباد میں قومی  اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل کثرت  رائے سے منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقنے موڈریٹ کیا۔اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کی حمایت میں 125ووٹ آئے جب کہ اس کی مخالفت میں 45 ووٹ آئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو جے یو آئی رکن عالیہ کامران نے سوال اٹھایا کہ کیا جلدی ہے کہ اس بل کو اچانک منظور کیا جارہا ہے۔

جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟

 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نےکہا کہ 2012 والے حالات دوبارہ اس ملک میں ہیں، ایک ماہ میں 4 میجر شہید ہوئے ہیں، یہ قانون بنانا ضروری ہے، ہمیں فورسز کی مدد کرنی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ یہ تو ماہرقانون جانتے ہیں کہ آج جو قانون لایا جا رہا ہے اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان میں نہیں عالمی سطح پر شروع ہوئی تھی۔  مجھے  تعجب ہے کہ کبھی کسی رکن پارلیمنٹ نے یہ نکتہ کبھی نہیں اٹھایا۔ مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا،  ہم نے چند قوانین کے تحت پاکستان کے ہر شخص کو پیدائشی مجرم قرار دے دیا ہے ، پاکستان کے ادارے کسی بھی فرد کو چاہیں اٹھا لیں اور بعد میں آپ نے خود ثابت کرنا ہےکہ میں بے گناہ ہوں، یہ شریعت اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری

اپوزیشن نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024 کی مخالفت  میں گنتی کو چیلنج کردیا، اس پر سپیکر ایاز صادق نے گنتی شروع کرائی جس میں حکومتی ارکان کی تعداد بل کی حمایت میں زیادہ نکلی۔

جے یو آئی نے یہ ترمیمی بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانےکی ترمیم پیش کی۔ ترمیم عالیہ کامران نے پیش کی۔  حکومت نے اس کی مخالفت کی۔ سپیکر نے ترمیم پر  ووٹنگ کروائی جس میں صرف 41 ارکان نے اس حمایت کی، عالیہ کامران کی ترمیم کثرت  رائے  سے مسترد کردی گئی جس کے بعد جے یو آئی کے ارکان اجلاس سے ہی چلے گئے۔

ٹیکساس : ٹرین حادثہ، 35 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی

 معقول شکایت، معتبر اطلاع  اور معقول شبہ کی بجائےٹھوس شواہد 

انسداد دہشت گردی ایکٹ میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر کی ترامیم منظور کرلی گئیں۔ نوید قمر نے شق 11 فور ای کی ذیلی شق 2 میں ترمیم پیش کی، ترمیم کے تحت بل میں سے معقول شکایت، معتبر اطلاع  اور معقول شبہ جیسے الفاظ کو نکال کر ٹھوس شواہد سے بدل دیا گیا۔

پاک بھارت تنازع خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا: ٹیمی بروس

 انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل
بل کے تحت سیکشن 11 فور ای کی ذیلی شق ایک میں ترمیم کر دی گئی۔ ترمیمی بل کے مطابق مسلح افواج یا سول آرمڈ فورسز کسی بھی شخص کو 3 ماہ تک حفاظتی حراست میں رکھنےکی مجاز ہوں گی۔

بل کے متن کے مطابق ٹھوس شواہد کے بغیر کسی بھی شخص کو  حراست میں نہیں لیا جا سکےگا،  اس میں زیر حراست شخص کی 3 ماہ سے زائد مدت کی حراست کے لیے معقول جواز لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحقین کیلئے گزارا الاؤنس اور زکوٰۃ جاری کر دی

 ملکی سلامتی، دفاع، امن و امان کے لیےکسی بھی شخص کو حراست میں رکھا جاسکےگا۔

 اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو حراست میں رکھا جاسکےگا۔

ترمیمی بل کے مطابق ان جرائم میں ملوث شخص کی حراست کی مدت آرٹیکل 10 کے تحت 3 ماہ سے بڑھائی جا سکے گی۔

 زیر حراست شخص کے خلاف تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی، انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 3سال کےلیے نافذ العمل ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ  نےکہا کہ حکومت کو اختیار ہےکہ امن وامان کے لیے قانون سازی کرے۔  قانون کہتا ہے جس شخص کو گرفتار کرنا ہے اسے 24 گھنٹے میں پیش کرنا ہے، آئین میں ہےکہ 90 روز کے لیےکسی کو  نظر بندکرسکتے ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل کسی بھی شخص کو قومی اسمبلی کے تحت

پڑھیں:

بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ سے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-08-24

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز میں یاترا ٹرین کراچی تا ننکانہ صاحب میں مسافروں سے 10 لاکھ روپے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ کنوینئر رمیش لال کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔کمیٹی نے یاترا ٹرین کے مسافروں سے اضافی رقم لینے پر تشویش کا اظہار کیا، کنوینئر کمیٹی نے ریلوے حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاترا ٹرین کے کرایوں میں ساڑھے 10 لاکھ روپے سے زاید فرق کیوں آیا ہے؟ کمیٹی کے رکن صادق میمن نے کہا کہ ریلوے نے کلومیٹر غلط لکھ کر کرایہ کیسے بڑھا دیا؟ بتایا جائے کلو میٹرز غلط کیسے لکھے گئے اور کرایہ زیادہ کیسے بن گیا؟ کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ محکمہ ریلوے کا یہ رویہ قابل قبول نہیں ہے، اضافی رقم بہر صورت مسافروں کو واپس کی جائے۔ ریلوے حکام یاتریوں سے تحریری طور پر معذرت کریں، معاملے کی انکوائری لازمی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں، محکمہ ریلوے کے مارکیٹنگ منیجر کیا کر رہے ہیں؟ یہ معاملہ دبایا نہیں جا سکتا اور نہ اسے کارپٹ کے نیچے جانے دیں گے۔ ریلوے حکام نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ ذمہ دارن افسران کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی، انکوائری رولز کے مطابق ہوگی، کمیٹی کو مکمل رپورٹ دی جائے گی، یہ معاملہ چھپایا نہیں جائے گا، اندرونی طور پر بھی سزا دی جائے گی۔ مزید برآں، کنوینر کمیٹی رمیش لال نے محکمہ ریلوے کی ناقص کارکردگی اور ٹرینوں کی خستہ حالت کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے ایک موجودہ رکن قومی اسمبلی کو ریلوے سفر کے لیے آمادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران واش رومز کی حالت غیر تھی، واش روم استعمال کیلیے گئے تو پانی تک اندر موجود نہیں تھا، رکن قومی اسمبلی کو منرل واٹر کی بوتل دے کر واش روم بھیجا، محکمہ ریلوے ٹرینوں کو نیلے رنگ سے سرخ رنگ اور سرخ سے نیلا کر رہا ہے، ریلوے محکمہ میں ایک مافیا موجود ہے۔ کنوینر کمیٹی نے ان تمام تر غفلتوں اور نااہلی کا ذمہ دار سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی ای او ریلوے سے کہیں کہ اپنا قبلہ درست کرے نہیں تو پوری کمیٹی ان کے خلاف تحریک استحقاق لائے گی، ریلوے مافیا نے یاتریوں سے زاید کرایہ وصول کرکے ملک کی بدنامی کی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سوات قومی جرگہ کا دسمبر میں لویہ جرگہ بلانے کا عندیہ
  • فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ، بلوچستان اسمبلی کا شدید احتجاج، متفقہ قرارداد منظور
  • پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست ، فریقین کو نوٹس
  • عزمِ استحکام مہم پائیدار امن کی ضمانت ہے، قومی اتفاق رائے برقرار رہے گا، صدر زرداری
  • بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ سے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف
  • دہشت گردی کی حالیہ لہر …نمٹنے کیلئے قومی وحدت ناگزیر ہے !!
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشتگردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • دہشت گردی کی حالیہ لہر ...نمٹنے کیلئے قومی وحدت ناگزیر ہے !!
  • سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے