ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
یوم آزادی پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے پیارے وطن کا 78 واں یوم آزادی منا رہے ہیں، پوری قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے وژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی ایک پختہ یاد دہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے، آئین بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، آزادیوں کی حفاظت کرتا ہے، آئین یقینی بناتا ہے کہ انصاف ہمارے معاشرے کی بنیاد رہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ کمزوروں کےحقوق کے تحفظ اور اس بات کویقینی بنانے میں ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔
ان کا کہنا تھا ایسامعاشرہ پروان چڑھانا چاہیے جہاں تنازعات کو منصفانہ طریقے سے حل کیاجائے اور ہرشہری اپنی زندگی میں انصاف کی موجودگی محسوس کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’’دو پہاڑوں‘‘کے تصور اور چین کی ماحولیاتی پالیسیوں پر عالمی سروے نتائج پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز نافذ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص سے آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، صدر و وزیراعظم ملک بھرمیں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
جب تک ایک پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا: اسحاق ڈار
— فائل فوٹونائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم سب کے آبا و اجداد کو خراجِ عقیدت جن کی قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا۔
یومِ آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک’لا الہٰ الااللّٰہ، محمد رسول اللّٰہ‘ کے پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ آزادی کے تحفظ کے لیے سرحدوں کا دفاع، سچائی، انصاف، وقار کے اصولوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی پاکستان کو ایک ذمہ دار، امن پسند ملک کے طور پر پیش کرتی رہے گی۔ ہماری خارجہ پالیسی شراکت داری مکالمے کے ذریعے تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کر رہی ہے۔
دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد رہیں، جمہوری اقدار کی حفاظت کریں۔ ایک مضبوط، باوقار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کے اُس عزم کو سراہتا ہوں جنہوں نے مل کر ہماری خود مختاری کا دفاع کیا۔ یہ اجتماعی ثابت قدمی ہماری عسکری تیاری کی مظہر اور مؤثر خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام، علاقائی سکون اور امن پر مبنی سفارتکاری کے عزم پر قائم ہے۔ آج ہم یہ عہد دہراتے ہیں کہ پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کریں گے، اپنے اسٹریٹجک اور معاشی مفادات آگے بڑھائیں گے اور ایک پُرامن ہمسائیگی کو فروغ دیں گے۔