وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔

وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے،  منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں.

اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں  دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، R&D لیباٹریاں، لیول III ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم، اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک کا مقصد  نوجوانوں کے لیے نوکریاں، معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی IT مسابقت کو بڑھانا، اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

1036 ارب روپے کی لاگت 18 نئے ڈیموں کی تعمیر جاری

اسلام آباد — قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانے اور زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے 18 نئے بڑے ڈیمز کی تعمیر جاری ہے جن پر مجموعی طور پر 1036 ارب روپے لاگت آئے گی۔
وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ڈیمز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ملک کو 82 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی اضافی صلاحیت حاصل ہوگی، جب کہ تقریباً 3 لاکھ 46 ہزار ایکڑ زمین کو قابلِ کاشت بنایا جا سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کے تمام تر اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ، اور ان میں سب سے نمایاں دیامر بھاشا ڈیم ہے، جو 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی پانی کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں اور اس وقت 77 چھوٹے ڈیمز پر کام جاری ہے، جن پر 89.243 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

معین وٹو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وفاق مزید 10 نئے ڈیمز کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ان میں چنیوٹ، اسکردو، وزیرآباد، ڈڈھنیال، اکھوڑی اور سندھ بیراج جیسے اہم منصوبے شامل ہیں، جن پر کام جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے یہ پیش رفت نہ صرف پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد دے گی بلکہ مستقبل میں زرعی پیداوار اور توانائی کے شعبے کو بھی مستحکم کرے گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جاری،وزیر اعظم کا راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان
  • 1036 ارب روپے کی لاگت 18 نئے ڈیموں کی تعمیر جاری
  • دوبارہ حرکت پر وہ سبق سکھائیں گے بھارت کانوں کو ہاتھ لگائے گا: وزیراعظم
  • گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبہ 1 سال میں مکمل کیا جائے: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • افواج پاکستان ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں:وزیراعظم
  • اسلام آباد: ایف نائن پارک کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے منتخب
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار، ایف9پارک تعمیر کیلئے منتخب