بیجنگ : سی جی ٹی این کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ  ممالک کے  18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو شامل کیا گیا۔سروے نتائج کے مطابق’’دو پہاڑوں‘‘کے نظریے کو بین الاقوامی پزیرائی ملی ہے۔81.6 فیصد عالمی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ’’دو پہاڑوں‘‘کا نظریہ روایتی ’’پہلے ترقی کرو، صفائی بعد میں‘‘ کی ترقیاتی سوچ کی نفی کرتا ہے ۔50.

7 فیصد  عالمی جواب دہندگان چین کے ماحول کے تحفظ کے لیے اداروں اور قانون کی حکمرانی پر انحصار کرنے کے طریقہ کار کی تائید کرتے ہیں۔’’دو پہاڑوں” کے نظریے کو تمام عمر کے گروپس میں وسیع پزیرائی ملی، 25تا 34 سال کی عمر کے نوجوانوں میں اسے خاص طور پر سراہا گیا۔سروے میں شامل افراد نے  چین کی  سبز ترقی کی پالیسیوں کو بھی خوب سراہا۔مختلف شعبوں میں چین کی ماحولیاتی کوششوں کے جائزے میں، عالمی جواب دہندگان کے 73.8 فیصد نے توانائی کی منتقلی ،73.2 فیصد نے توانائی کی بچت اور اخراج میں کمی  اور 68 فیصد نے شجرکاری کی کوششوں کی تعریف کی ۔ اس کے علاوہ، پانی کے وسائل کا تحفظ، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، صحرا زدگی پر قابو، چراگاہوں کا تحفظ، اور بین الاقوامی تعاون کو 60 فیصد سے زائد افراد نے سراہا۔

Post Views: 7

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست

جنوبی کوریا کی پولیس نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3,000 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے تقریباً نصف تعداد نوعمروں کی ہے۔

نومبر 2024 اور اکتوبر 2025 کے درمیان نیشنل پولیس ایجنسی نے آن لائن جنسی استحصال کے 3,411 واقعات کی نشاندہی کی جس کے نتیجے میں 3,557 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ان میں سے 221 کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ جرائم کی اقسام کے لحاظ سے ڈیپ فیک سے متعلق جرائم کل کیسز کا 35.2 فیصد ہیں۔ اس کے بعد بچوں اور نوعمروں کی ویڈیوز 34.3 فیصد اور غیر قانونی ریکارڈنگز 19.4 فیصد ہیں۔

مشتبہ افراد میں سے تقریباً نصف، 1,761، نوعمر تھے جب کہ 1,228 اپنی 20 کی دہائی میں تھے اور 468 اور 169 بالترتیب 30 اور 40 کی دہائی میں تھے۔

نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا کہ ڈیپ فیک کے جرائم کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ نوعمر یا نوجوان بالغ تھے، ممکنہ طور پر ڈیجیٹل ٹولز سے ان کی زیادہ واقفیت کی وجہ سے۔

این پی اے کے مطابق آن لائن جنسی جرائم کے لیے گرفتاریوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 47.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 92 فیصد تاجروں نےصورتحال منفی قراردیدی،گیلپ سروے
  • برطانوی حکومت نے تارکین وطن کیلیے سخت پالیسیوں کا اعلان کردیا
  • 92 فیصد کاروباری طبقے نےصورتحال منفی قراردیدی،گیلپ سروے
  • برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کے لیے ناگزیرہے ‘ وزیراعظم
  • بہار نتائج:الٹی ہوگئی سب تدبیریں
  • وہ ممالک جہاں خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے؟ عالمی ادارے کے اعداد وشمار
  • برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کیلئے ناگزیرہے، وزیراعظم
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم ، 3000 سے زائد افراد گرفتار
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست
  • ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے خطرہ، بین الاقوامی ادارے معاونت کریں: وزیر خزانہ