Nawaiwaqt:
2025-08-14@22:03:19 GMT

سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 1980ء کے رولز کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو کر دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں، رولز تشکیل کیلئے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تشکیل کردہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار سمیت دیگر بارز سے بھی مشاورت کی۔کمیٹی کی تجاویز کو عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے سامنے رکھا گیا، جس نے غور و فکر کے بعد رولز 2025ء کو منظور کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ

پڑھیں:

سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نیا کورٹ فیس چارٹ جاری

سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نیا کورٹ فیس چارٹ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نیا فیس چارٹ 6 اگست 2025 سے نافذ العمل ہے جس کے تحت سی پی ایل اے/سول اپیل کی فیس 2500 روپے مقرر ہے، آئینی درخواست (Constitution Petition) کی فیس 2500 روپے مقرر ہے۔

سول ریویو کی فیس 1250 روپے، سیکیورٹی چالان کی فیس 50 ہزار، انٹرا کورٹ اپیل فیس 5000 روپے مقرر مقرر کی گئی ہے۔

پاور آف اٹارنی فیس 500 روپے مقرر ہے، کیویٹ (Caveat) فیس 500 روپے مقرر ہے، کنسائز اسٹیٹمنٹ فیس 500 روپے ہوگی۔

انٹر اپیئرنس کی فیس 100 روپے ہوگی، حلف نامہ (Affidavit) فیس 500 روپے فیس ہے۔

درخواست (Application) فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے، ہر ضمیمہ (Annexure) فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے نئے رولز نافذ کردیے گئے
  • سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے
  • سپریم کورٹ میں 1980ء  کے رولز کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے
  • سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز نافذ
  • سپریم کورٹ میں 2025 کے نئے رولز باقاعدہ نافذ
  • سپریم کورٹ رولز 1980 منسوخ، نئے قواعد 6 اگست سے نافذ
  • سپریم کورٹ رولز 1980 منسوخ، رولز 2025 نافذ، فیس چارٹ بھی جاری
  • سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نیا کورٹ فیس چارٹ جاری
  • 45برس بعد سپریم کورٹ کے نئے رولز کا اعلان، 6 اگست سے اطلاق