سپریم کورٹ1980کے رولز تبدیل، نئے رولز 2025جاری کردیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ1980کے رولز تبدیل کرکے نئے رولز 2025جاری کردیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رولز2025کے مطابق سکین شدہ نقول فراہم کرنا لازم ہے،نوٹسز، احکامات، تصدیق شدہ نقول اور درخواستیں ڈیجیٹل صورت میں جاری کی جائیں گی۔
رولز2025کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی اجازت ہوگی،حلف نامے اپوسٹیل کے ذریعےتصدیق کئے جا سکیں گے،فریقین اور وکلا اپنے فون نمبر، ای میل، پتے اور ڈیجیٹل ایپ کی تفصیلات فراہم کریں گے،بذریعہ ڈاک بھیجے گئے عدالتی دستاویزات قبول نہیں کئے جائیں گے۔
سینئر صحافی انصار عباسی کی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت
رولز 2025کے مطابق فریقین آن لائن یا بالمشافہ ریکارڈ معائنہ یا نقول حاصل کر سکیں گے،فوری نوعیت یا عبوری ریلیف کی درخواستیں 14دن کے اندر یا جلد از جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائیں گی،رجسٹرار کو اختیار ہو گا کہ وہ چھٹے شیڈول کے مطابق فارمیٹ کی پابندی یقینی بنائے۔
رولز 2025کے مطابق کئی دہائیوں بعد عدالتی فیس اور وکلا و عملے کے اخراجات میں ترمیم کی گئی،رجسٹرار کو اختیار ہے کہ سزائے موت کے کیسز میں ریاستی خرچ پر وکیل مقررکرے،آرٹیکل 184(3)اورتوہین عدالت کے احکامات کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کا اجراکیا گیا،ہر فیصلے پر صرف ایک نظرثانی کی اجازت ہوگی،درخواست ذاتی طور پر یا متبادلہ وکیل کے ذریعے دی جا سکتی ہے،غیرسنجیدہ نظرثانی پر جرمانہ اور سکیورٹی ڈپازٹ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام
رولز2025کے مطابق فریق اپنا وکالت نامہ منسوخ کرکے نیا ایڈووکیٹ آن ریکارڈ مقرر کرسکتا ہے،عبوری احکامات کے خلاف اپیل کم از کم دو ججز کا بنچ سنے گا، دیگر اپیلیں بشمول بریت کے خلاف اپیل، کم از کم تین ججز سنیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
میکسیکو، بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج
میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق جین زی گروپ نے پچاس سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔
میکسیکو سٹی میں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل برسادیے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جین زی کے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔