ویب ڈیسک: سکھر میں 3 ہزار سے زائد طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر تاریخ رقم کردی۔

 سکھر میں گذشتہ روز 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

 یہ سکھر کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

  کئی دنوں کی محنت اور ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے شاندار قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تاریخی انسانی پرچم مکمل کیا۔ 
تقریب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور قومی یکجہتی، پاکستان کی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کیا گیا۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

امریکی کمپنی کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرکے ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر منتقل ہونے کا فیصلہ

امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کرنے اور ملک میں اپنے کاروبار کو ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے تحت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام پی اینڈ جی کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ترقی کی رفتار بڑھانا اور ویلیو کریشن کو تیز کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی کے ساتھ تیل و گیس شراکت داری، پشاور بلاک کی بحالی پر اہم پیشرفت

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنیپروکٹر اینڈ گیمبل نے اپنے بیان میں کہا کہ پی اینڈ جی پاکستان اور گلٹ (Gillette) پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں مرحلہ وار کم کی جائیں گی جبکہ صارفین کو خطے کی دیگر آپریشنز کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ منتقلی کئی ماہ پر محیط ہوگی جس دوران معمول کے مطابق کاروبار جاری رہے گا۔

پی اینڈ جی نے واضح کیا کہ اس فیصلے میں سب سے پہلی ترجیح ملازمین کو دی جائے گی۔ ایسے ملازمین جن کی ملازمتیں متاثر ہوں گی، انہیں یا تو بیرونِ ملک کمپنی کے دیگر آپریشنز میں مواقع فراہم کیے جائیں گے یا پھر مقامی قوانین اور کمپنی کی پالیسیوں کے مطابق معاوضہ پیکیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی پاکستان کے ’ پنک ہمالین سالٹ‘ پر سرمایہ کاری کرے گی

یاد رہے کہ پی اینڈ جی نے 1991 میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا اور ملک کی بڑی کنزیومر گُڈز کمپنیوں میں شامل ہو گئی۔ تاہم، کمپنی نے اس فیصلے کی بنیادی وجوہات میں پاکستان کی معاشی مشکلات، منافع کی ترسیل پر پابندیاں اور کمزور ڈیمانڈ کو قرار دیا ہے۔

اس سے قبل جون میں پی اینڈ جی نے اپنے عالمی اسٹرکچر کی ازسرنو تشکیل کا اعلان کیا تھا، جس میں 7 ہزار تک ملازمتوں میں کمی اور مصنوعات کے پورٹ فولیو کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کی ہدایت دی، وزیرِ اعظم شہباز شریف

ادھر گلٹ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی اینڈ جی کے فیصلے کے بعد بورڈ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں کاروبار کے مستقبل سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے، جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ طور پر ڈیلِسٹ ہونا بھی شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق مختلف آپشنز پر غور کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پاکستان میں صارفین کو سہولت دینے کا سب سے مناسب طریقہ تیسرے فریق کے ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے تحت کام کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

P&G امریکا پاکستان ڈسٹریبیوشن ملٹی نیشنل کمپنی مینوفیکچرنگ

متعلقہ مضامین

  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی
  • پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
  • پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلیے 1857 ٹیمیں سرگرم، صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سروے جاری
  • پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے، 27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع
  • پنجاب میں بے روزگاری بڑھ گئی، سرکاری نوکری خواب
  • سربیا کے 800 سے زائد اسکولوں میں بم کی دھمکیاں، طلبہ و اساتذہ محفوظ مقام پر منتقل
  • امریکی کمپنی کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرکے ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر منتقل ہونے کا فیصلہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،ایک لاکھ 68 ہزارپوائنٹس کی حدبھی عبور
  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، 200 سے زائد انسانی حقوق کارکن گرفتار کرلئے، دنیا بھر میں مذمت جاری