معرکۂ حق یومِ آزادی؛ عزم، قربانی اور پاکستان کی سربلندی کا عہد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
آزادی کا جشن پر پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، پاکستان کی ترقی و کامیابی پر نوجوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا۔
یومِ آزادی 14 اگست اور معرکۂ حق کے جشن کے موقع پر پاکستانی شہریوں نے پیغام دیا کہ ہم وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی لاتے ہیں، ہم وہ عزم ہیں جو طوفان میں بھی نہ ڈگمگائیں، یہ دھرتی ہماری پہچان ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ ہمارا عہد ہے کہ اپنی صلاحیت، علم اور جذبے سے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں گے۔ یہ پرچم ہمارا مان ہے، اس وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علم کو اپنی طاقت بنائیں گے، اپنے ہنر کو اپنی منزل تک پہنچنے کا راستہ بنائیں گے۔ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ترقی، عزت اور کامیابی کی علامت بنائیں گے۔
شہری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان نظریات کے نگہبان ہیں جن کے لیے لاکھوں جانیں نچھاور کی گئیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ ہیں جس معرکے میں حق کی جیت ہے۔ ہمیں اپنی تاریخ، اپنے شہداء اور اپنے قومی نظریے پر فخر ہے۔
شہری کا کہنا تھا کہ ہمارا عہد ہے اس سرزمین سے کہ اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں سے اسے دنیا میں منوائیں گے، اپنے روشن کل کے لیے علم و ہنر کو اپنی ڈھال بنائیں گے، ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں آگے بڑھتے جائیں گے۔ یہی ہے ہمارا فخر، یہی ہے معرکہ حق، پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد ،پاکستان زندہ باد!
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنائیں گے
پڑھیں:
یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔
14 اگست یوم آزادی پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 مئی معرکہ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر اس سال جشن آزادی بڑی دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یکجہتی سے ممکن ہے، یوم آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا سفر انہی کے ہاتھوں مکمل ہوگا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کا پاکستان عدل، مساوات اور محنت کا پاکستان ہے، 14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔