وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام نشان پاکستان کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔
آج ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شخصیات کو اعلی اعزازت سے نوازا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام نشان پاکستان کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات، اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت وزیر اعظم کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فہرست سے نکال نشان پاکستان اپنا نام
پڑھیں:
حکومت قیمتوں میں استحکام کے لیے پرعزم ہے‘ اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے مارکیٹ میں چینی کی موجودہ دستیابی اور سٹاک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور قیمتوں کے رجحانات کا تفصیلی مطالعہ کیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے، ضروری اشیاء کی مناسب فراہمی برقرار رکھنے اور ملک بھر کے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، تجارت، صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔