شوبز ستاروں نے بھی جشنِ یوم آزادی جوش و جذبے کیساتھ منایا؛ تصویری جھلکیاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
یومِ آزادی کے موقع پر جہاں عوام پاک سرزمین سے اپنی محبت کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
شوبز شخصیات نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سبز و سفید رنگوں میں ملبوس، ہاتھوں میں پرچم تھامے، اپنے وطن سے وفاداری اور بہتری کی امید کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn)
شوبز ستارے پاکستان کے بہتر مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے دکھائی دیے۔
کچھ اداکاروں نے اپنی تصاویر کے ساتھ قوم کو اتحاد، ایثار اور جدوجہد کا پیغام دیا۔
موسیقاروں اور گلوکاروں نے حب الوطنی کے گیت شیئر کیے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
کئی فنکاروں نے اپنے ویڈیوز میں اس بات پر زور دیا کہ آزادی محض آتش بازی یا نغموں کا دن نہیں، بلکہ یہ دن ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔
شوبز فنکاروں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانے کی جدوجہد کرنی ہے جس میں انصاف، مساوات، اور امن ہو۔
View this post on InstagramA post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جشن آزادی کے موقع پر فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر، نامور فنکاروں کی شرکت
لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔
فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان، ہیروئین زارا حیات سمیت افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈاے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر شامل تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ فلم کے ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے کہا کہ انہوں نے فلم کہانی خود لکھی ہے جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی دکھائی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے پروڈیوسر صفدر ملک نے مجھ پر اعتماد کیا انہوں نے فلم کی کاسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ فلم بنا دی اب یہ فلم بینوں پر ہے کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم کو دیکھیں۔ یہ میڈ ان پاکستان فلم ہے جوبےحد بہترین انداز میں پیش کی گئی ہے۔
پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ شہزاد رفیق نے اچھی فلم بنائی ہے۔ فلم کی تمام کاسٹ جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، ساجد حسن، فردوس جمال، یاسر نواز، عدنان صدیقی، گوشی خان سب نے بڑی محنت کی ہے۔ ممتاز بیگم نے کہا کہ ویلکم ٹو پنجاب ایک اچھی اور معیاری فلم ہے۔