زرعی ترقیاتی بینک میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب ،پرچم کشائی، شجر کاری، کیک کاٹنے اور قومی خدمت کے عزم کی تجدید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل )ہیڈ آفس میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بینک کے صدر/سی ای او جناب طاہر یعقوب بھٹی اور ائیر مارشل(ریٹائرڈ)ارشد ملک بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد پرچم کشائی کی پرعزم تقریب منعقد ہوئی۔

صدر/سی ای او جناب طاہر یعقوب بھٹی اور ائیر مارشل (ریٹائرڈ)ارشد ملک نے مل کر قومی پرچم بلند کیا، جو آزادی، اتحاد اور قربانی کی علامت ہے۔ بعد ازاں شجر کاری مہم کے تحت یادگاری پودا لگایا گیا تاکہ ماحول دوست اقدامات کے فروغ اور ایک سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار کیا جا سکے۔تقریب کا ایک پرمسرت لمحہ کیک کاٹنے کی تقریب تھی، جس میں مہمانِ خصوصی اور صدر/سی ای او نے بچوں کے ساتھ مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر بچوں اور شرکا میں کیک تقسیم کیا گیا، جس سے خوشی، محبت اور اتحاد کا ماحول مزید پروان چڑھا۔

اس تقریب میں شرکا نے ائیر مارشل (ریٹائرڈ)ارشد ملک سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے، جن کے انہوں نے نہایت تسلی بخش اور مدلل جوابات دیے۔ صدر/سی ای او جناب طاہر یعقوب بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا: یومِ آزادی ہمارے اس عزم کی یاد دہانی ہے کہ ہم اپنے ملک کو ایک مضبوط، خود کفیل اور خوشحال پاکستان بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔تقریب کا اختتام قومی خدمت، ماحول دوستی اور عوامی رابطے کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا، اور شرکا نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے متحد رہنے کا عزم کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کونشان امتیاز ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان ،مبشر حسن اور ارشد محمود ملک کو ستارہ امتیاز عطا وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کونشان امتیاز ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان ،مبشر حسن اور ارشد محمود ملک کو ستارہ امتیاز عطا ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا چنیوٹ ، جشن آزادی پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کا موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول کا تحفہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا عدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور بار آمنے سامنے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے عزم عزم کی

پڑھیں:

شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان

 وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب کا ایک اہم دورہ کریں گے، جہاں بڑے معاشی اقدامات اور مشترکہ منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔
 رانا تنویر حسین نے عرب نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اب معاشی تعاون کی رفتار بھی تیز ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی زرعی مصنوعات—جیسے چاول، گوشت، مکئی، تل اور خشک اونٹنی کے دودھ—میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، جبکہ لائیو اسٹاک اور کنٹریکٹ فارمنگ پر بھی بات چیت جاری ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق سعودی حکام نے کئی منصوبوں کے لیے دسمبر 2025 تک کی ٹائم لائنز مقرر کی ہیں، تاکہ ان پر جلد عملدرآمد کیا جا سکے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کو کلیدی حیثیت حاصل ہوگی، جس میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور کسانوں کی تربیت جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔
 رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بروقت اور درست زرعی ڈیٹا سے محروم ہے، لیکن چین کے تعاون سے سیٹلائٹ سسٹم اور جدید ڈیٹا کلیکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اس خلا کو پُر کیا جائے گا، تاکہ پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا
  • پاکپتن: آوارہ کتوں کا حملہ، ڈی ایم ایس اسپتال بھی زخمی
  • آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیراعظم کا معاہدے کا خیر مقدم
  • کراچی میں قومی اسپنر ابرار احمد کی شادی کی تیاریاں مکمل
  • اہل عراق کا اپنے محسن شہید سید حسن نصر اللہ سے تجدید عہد
  • نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی
  • شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان
  • حکومت سندھ اور متحدہ عرب امارات کے مابین زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • شمسی توانائی یورپی یونین میں بجلی کا مرکزی ذریعہ بن گئی: رپورٹ
  • اعلانات نہیں عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے: مریم نواز