والد کے انتقال کے باوجود عاطف اسلم کی پرفارمنس، صارفین کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے محض ایک دن بعد جشنِ آزادی کی تقریب میں پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا۔
شائقین کی حیرت کی وجہ عاطف کی گلوکاری نہیں بلکہ یہ تھی کہ ان کے والد کا انتقال ایک روز قبل ہوا تھا، اور اس غم کے باوجود عاطف اسلم اگلے ہی دن اسٹیج پر موجود تھے۔
جب سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی اس تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو عوام کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ نے انہیں اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کوئی ان کا دفاع کرتا نظر آیا۔
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے نے ان کو اندھا کر دیا ہے۔ عروسہ نامی صارف نے کہا کہ وہ کانسرٹ کے لیے ایڈوانس پیسے لے چکے تھے تو کانسرٹ سے کیسے منع کر سکتے تھے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم سچے اور پروفیشنل انسان ہیں۔
شیر دل لکھتے ہیں کہ آرٹسٹ کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی، جب ایڈوانس رقم دے دی جائے تو کمٹمنٹ سے پیچھے نہیں ہٹ کتے پھر چاہے والد فوت ہو جائیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ بھی انسان ہیں انہیں غم منانے کا حق ہے، یہ سب چیزیں ملتوی بھی ہو سکتی ہیں ہمیں یہ سمجھنا ہو گا۔ کئی صارفین گلوکار کے پیشہ وارانہ رویے کی تعریف کرتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم کے والد چوہدری اسلم دو روز قبل لاہور میں علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جشن آزادی عاطف اسلم عاطف اسلم کانسرٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عاطف اسلم کانسرٹ
پڑھیں:
اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
معروف جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تاتسویا ناگامینے کو ٹوئی اینی میشن کے سب سے قابل اور تخلیقی ڈائریکٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، ’’ون پیس فلم: زیڈ‘‘، ’’ڈریگن بال سوپر: بُرولی‘‘ اور ’’ون پیس‘‘ کے مشہور ’’وانو آرک‘‘ کی شاندار ہدایتکاری کے باعث انہیں عالمی سطح پر خاص شہرت حاصل تھی۔
تاتسویا ناگامینے 20 اگست کو ایک نامعلوم بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جس کی تصدیق ان کے خاندان نے 14 نومبر کو ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کی۔
خاندان نے بتایا کہ ناگامینے گزشتہ سال سے زیرِ علاج تھے اور ان کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے انجام دی گئیں۔
13 نومبر کو ٹوئی اینی میشن میں ایک نجی یادگاری تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ان کے ساتھیوں اور اسٹوڈیو نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔