کہوٹہ: آزاد پتن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک متاثر
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں آزاد پتن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہو گئی۔ گراری پل کے قریب بڑے پتھر گرنے سے ایک لین بند کر دی گئی، جبکہ ٹریفک سنگل لین پر چلائی جا رہی ہے۔
کلویاں موڑ پر بھی چھوٹے پتھر گرنے سے ٹریفک جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کہوٹہ سٹی ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر موجود ہے، جبکہ مسافروں کو بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پتن روڈ کلویاں موڑ کہوٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کہوٹہ
پڑھیں:
برفبانی دراڑ میں گرنے والے محقق کی باقیات 66 سال بعد دریافت
انٹارکٹکا کے ایک پگھلتے گلیشیئر سے برطانوی محقق ڈینس ’ٹنک‘ بیل کی باقیات ملی ہیں، جو 1959 میں ایک تحقیقی مشن کے دوران برفانی دراڑ میں گر کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
اسکردو جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے نوجوانوں کا سراغ مل گیا، ایک لاش برآمد
برٹش انٹارکٹک سروے کے مطابق ان کے ذاتی سامان کی 200 سے زائد اشیا بھی ملی ہیں، جن میں ریڈیو، ٹارچ، اسکی پولز، چاقو اور گھڑی شامل ہیں۔
ڈی این اے ٹیسٹ سے شناخت ان کے بہن بھائی کے نمونوں سے مطابقت رکھتی ہے۔
حادثے کے وقت بیل ساتھیوں کے ساتھ گلیشیئر پر تھے، جہاں وہ برفانی دراڑ کے کنارے سے گر گئے۔ رسی کے ذریعے بچانے کی کوشش بیلٹ ٹوٹنے سے ناکام ہو گئی اور خراب موسم کے باعث دوبارہ جائے حادثہ تک رسائی نہ ہو سکی۔
یہ دریافت 19 جنوری 2025 کو پولش انٹارکٹک اسٹیشن کے عملے نے کی، جسے ماہرین ایک غیر معمولی اور تاریخی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹارکٹکا باقیات برطانوی محقق برفبانی دراڑ گلیشیئر لاش