’را‘ کی ایما پر شہری کا قتل، 4 ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے 4 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمیر نے جے آئی ٹی کے سامنے ایک شہری کے قتل کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے اپنے کزن، بھارتی شہری اور بھارتی ایجنسی ’را‘ کی ایما پر یہ قتل کیا، شہری کو سندھ کے شہر ماتلی میں ٹارگٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے را کے کہنے پرواشنگٹن میں نواز شریف کی تقریر کے دوران مداخلت کی تھی،احمر مستی خان کااعترافتفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ملزمان سے تفتیش کرنی ہے اس لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ان ملزمان کے خلاف قتل، اقدامِ قتل، غیر قانونی اسلحے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایف بی آر نے گریڈ 19 کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر عاطف بشیر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ افسر پر نااہلیت اور کرپشن کے الزامات تھے ان کے خلاف انکوائری رپورٹ جمع کرائی گئی تھی۔ مذکورہ افسر کو شوکاز نوٹس دیا گیا، سیکرٹری ریونیو ڈویژن ہے تمام کیس کی تفصیلات جاننے کے بعد مذکورہ افسر کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔ دریں اثناء گریڈ 19 کے چار افسروں نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا، اس میں عروج مہوش رضوی، ناصر احمد برکی، غلام مصطفیٰ اور علی منصور شامل ہیں۔