عدالت نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
عدالت نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز) مقامی عدالت نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
لاہور کی ضلع کچہری کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی ۔ اینٹی کرپشن نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا ۔اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اب چالان مرتب کرنا ہے۔ اینٹی کرپشن نے استدعا کی کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے ۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعا کو منظور کر لیا اور ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ عدالت نے ملزم کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے 27 اگست کو ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ اینٹی کرپشن حکام نے ملزم اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کی تخلیق سے متعلق اسرائیل کے بیانات کی شدید مذمت پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کی تخلیق سے متعلق اسرائیل کے بیانات کی شدید مذمت شمالی وزیرستان میں 4روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری پاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان پاکستان اور مائیکرونیشیا میں باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج... اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج اینٹی کرپشن عدالت نے
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل: 40 ارب روپے کرپشن کیس میں سابق بینک منیجر گرفتار
قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپر کوہستان کے داسو میں ایک برانچ کے سابق منیجر ظہور احمد کو 40 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:کوہستان 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل: 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
نیب کے مطابق 2019 سے 2022 کے دوران ملزم نے بینکنگ نگرانی کے اہم قواعد نظر انداز کر کے ٹھیکیداروں اور مواصلات و تعمیرات کے محکمے کے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے سرکاری خزانے کے چیک نقد کرائے۔
تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ اس نے اپنے بھائی کے نام پر “اے کیو کنسٹرکشن” کے نام سے کمپنی اکاؤنٹ کھولا، جس کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کی کرپٹ رقم کو چھپایا اور اسکینڈل کو چلتا رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی کو طلب کرلیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید ملزمان، بشمول دو اراکین اسمبلی، کو بھی طلبی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ظہور احمد کی گرفتاری کے بعد اس کیس میں کل گرفتاریاں نو ہو گئی ہیں، جب کہ نیب کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
احتساب عدالت نے ملزم کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ یہ کیس خیبر پختونخوا کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی فراڈز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
40 ارب روپے بینک مینجر کوہستان اسکینڈل گرفتار نیب