حکومت نے 85 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے لیٹر آف کریڈٹ جاری کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں چینی کی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے حکومت نے اقدامات اٹھا لیئے ہیں اور اس سلسلے میں 85 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کیلئے لیٹر آف کریڈٹ جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
سما ٹی وی کے مطابق وزارت غذائی تحفظ کے حکام کا کہنا ہے تمام ایل سیز کھولنے کے بعد متعلقہ بینکوں کے ذریعے ترسیل کر دی گئی۔ تجارتی معاہدے کے تحت چینی کی کھیپ مرحلہ وار پاکستان پہنچائی جائےگی، چینی کی پہلی کھیپ آئندہ چند ہفتےمیں بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔