سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں، بونیر، بٹگرام اور دوسرے متاثرہ علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تباہ کن بارش سے ہونے والے نقصانات پر گہرے تاسف کا اظہار کیا اور  ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع بٹگرام میں بادل پھٹنے سے ہلاکتوں اور سیلابی صورتحال کے بعد متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس رنگ محل پہنچ گیا 

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارش اور سیلاب سے جانی نقصانات پر گہرے  دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لیے یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے وفاقی اداروں کو صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور  آزاد کشمیر کے مقامی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور ہر طرح کی مدد فی الفور فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 

کن بارشوں سے آنے والے سیلابوں میں جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد میں روح فرسا اضافہ ر

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کرنے کی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، ہیلی کاپٹر سیلاب میں امدادی کارروائیوں کے لیے مختص کیا گیا تھا ۔ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے ریسکیو آپریشن میں شریک تھا کہ مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی پر حادثے کا شکار ہوا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ ریسکیو اور ریلیف کی کاروائیوں کیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں. کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ ریسکیو کاروائیوں کی خود نگرانی کریں. وزیراعلیٰ نے تمام ضلعی انتظامیہ خصوصاً دیر اور سوات کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی گورنر، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک گفتگو
  • خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم ہاوس میں خصوصی سیل قائم، فوری اقدامات کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم، فوری اقدامات کی ہدایت
  • وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ، بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت
  • وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی، متعلقہ حکام کی سرزنش ، تمام ذمہ داران منصوبے کی تکمیل کیلئے کوششیں تیز کریں، وزیراعظم
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
  • اسلام آباد میں کل تمام تفریحی مقامات عوام کیلئے بند رہینگے؛ نوٹیفکیشن جاری