مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی اور جانی نقصان چھپانے کی کوششیں بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی اور جانی نقصان چھپانے کی کوششیں بے نقاب ہو گئیں۔
نریندر مودی کی حکومت کا نام نہاد آپریشن سندور میں فوجی جانی نقصان سے انکار کا راز فاش ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ نے خود آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے جوانوں کی تصدیق کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی فضائیہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی تصویریں جاری ہوئی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کا پونے کے آرٹیفیشل لمب سینٹر کا دورہ اور آپریشن سندور کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے ٹوئٹ کے مطابق اس دوران بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی آپریشن سندور میں زخمی ہونے والے کارپورل ورن کمار سے ملاقات ہوئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے سارجنٹ سورندر کمار کے آبائی گاؤں کا دورہ بھی ہوا ہے۔
مودی سرکار کے انکار کے باوجود آپریشن سندور میں بھارتی نقصان کے شواہد عالمی سطح پر سامنے آ گئے۔ لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بریفنگ کے دوران بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے فوجی نقصان نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
بھارتی وزیر دفاع کے جھوٹ نے جان دینے والے فوجی جوانوں کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ ناقص حکمت عملی و ناکامی چھپانے کے لیے فوجی قربانیوں سے بھی انکار کر دینا مودی سرکار کا وتیرہ ہے ۔ مودی سرکار آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے اپنی ہی فوج کو سیاسی بیانیے کی نذر کرنے میں مصروف ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ کے سربراہ مودی سرکار
پڑھیں:
غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس: قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ کی ضمانت مسترد
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس میں قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ سیف الرحمان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
اس کے علاوہ عدالت نے سیکریٹری قبرستان راشد محمود کی ضمانت درخواست بھی مسترد کردی، عدالت نے کہا کہ مسلم لیگی راہنما سیف الرحمان مرکزی ملزم نے قتل کا فتوی دیا، قتل کا فتویٰ دینا غیر قانونی، غیر آئینی اور جرم ہے۔
عدالت نے کہا کہ ملزم سیکریٹری قبرستان نے تدفین کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی، دونوں بادی النظر میں قتل کے براہ راست زمہ دار ملزمان ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے فیصلہ سنایا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے 21 جولائی کو مقدمہ درج کیا اور ڈیڈ باڈی برآمد کی، تمام ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے تمام ملزمان کی اڈیالہ جیل سے طلبی کرلی۔