کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کو طول نہیں دینا چاہتے ، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کو طول نہیں دینا چاہتے ، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ براسوکن اور تھائی وزیر خارجہ مالی کو صوبہ یون نان کے شہر آن نینگ میں چائے کے استقبالیہ میں مدعو کیا ، اور خوشگوار ماحول میں کمبوڈیا ۔تھائی لینڈ سرحدی تنازع پر دوستانہ اور کھلا تبادلہ خیال کیا۔
جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ دونوں فریق سرحدی تنازع کو طول نہیں دینا چاہتے اور مذاکرات کی بحالی اور تعلقات بہتر بنانے کے خواہش مند ہیں۔آن نینگ میں منعقد ہونے والا لان کانگ۔ میکونگ وزرائے خارجہ اجلاس اس سلسلے میں ایک موزوں موقع فراہم کرتا ہے ۔ “آن نینگ” کا مطلب ہی امن اور ہم آہنگی ہے ، جو ہمسایہ ممالک کے بقائے باہمی کا راستہ بھی ہے۔ امید ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ مشترکہ طور پر یہاں “امن کی آواز” بلند کریں گے، جو دونوں عوام کی خواہش اور خطے کی مشترکہ توقع کے عین مطابق ہوگا۔
اسی روز وانگ ای نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مالی، کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ براسکون، میانمار کے وزیر خارجہ ڈین سوئی، لاؤ وزیر خارجہ تھونگ ساون اور ویتنام کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ بوئی تھان سون سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جو لان کانگ۔میکونگ تعاون کے دسویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے تمام حلقے سی پیک کے ’’اپ گریڈ ورژن‘‘کی تعمیر کی پرزور حمایت کرتے ہیں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے معاہدے کی کوشش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید چین کے شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام د ے گا اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27افراد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ اور تھائی
پڑھیں:
پنجاب کو نشانہ بنانے والوں کو جواب دینا میرا کام‘ معافی نہیں مانگوں گی‘ مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-29
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ لاہور میں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار اسکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، اس وقت پنجاب میں 80 ہزار بچے اسکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سمجھتی ہوں آپ کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ضروری ہے، سوچا تھا اچھی پرفارمنس والے طلبہ کو جدید لیپ ٹاپس دوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 سالہ دور حکومت میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیے جاتے تھے، آج میرٹ کا راستہ نہیں کھولوں گی تو کل آپ کے اوپر کوئی سفارشی آجائے گا، آج میرٹ کو اس لیے اہمیت دے رہی ہوں کہ کل آپ کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہے، مریم نواز کیلئے کسی شہر کے لیے کوئی تفریق نہیں، آج ہر نیا منصوبہ پہلے چھوٹے شہروں سے شروع ہوتا ہے پھر بڑے شہروں میں جاتا ہے، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے آپ کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب میں لیکچر دیے جا رہے تھے کہ عالمی امداد کیوں نہیں مانگتے، اب بس کر دیں، پاکستان کا ہر شخص اپنے وسائل کو ملک کے لیے استعمال کرے تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے پاس یکساں وسائل ہیں، یہ بات کبھی مت ماننا کہ اس کے پاس وسائل کم اور اس کے پاس وسائل زیادہ ہیں، باقی صوبوں کے وسائل کہاں جاتے ہیں؟ مریم نواز، نوازشریف کی بیٹی ہے وہ کبھی اپنے لوگوں کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہے گی، اپنے عوام کو کہوں گی عزت نفس پر کبھی سمجھوتا نہ کرنا، مریم نواز اگر پنجاب کے عوام کی عزت نفس کی بات نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا،؟ اس پر مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ میرا کام ہے کہ اگر کوئی پنجاب کے عوام کی تذلیل کرے تو اس کو جواب دوں، آج اس عہدے پر پہنچی ہوں تو یہ عوام کے اعتماد کے بعد والدین کی دعائیں ہیں۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجودگی میں پولیس کا دستہ ‘ میٹرک اور انٹر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو سلامی پیش کررہا ہے