بھارت کی ایک اور سبکی ۔۔۔اورپاکستان نےایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی جبکہ پاکستان نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں 46 ملکوں نےمصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔
پاکستان کو صدارت ملنے پر بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔
کالاباغ ڈیم بنائیں ملک بچائیں، مونس الہیٰ
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک بے آواز ہیں، ایک واضح اور جامع نکتہ نظر اپنانا چاہیے، جس میں جنگلات کی کٹائی کے معاملے کو بھی شامل کیا جائے۔ترقی یافتہ ممالک پلاسٹک آلودگی پیدا کرتے ہیں اور فنڈنگ کے لیے بھی تیار نہیں، ترقی پذیر ممالک کے پاس وسائل نہیں کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹ سکیں۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ پلاسٹک ری سائیکلنگ کے لیےترقی یافتہ ممالک عالمی فنڈ قائم کریں۔
اجلاس میں ہم خیال ممالک نے پاکستان کے مضبوط مؤقف کو بے حد سراہا۔
’’سیر سپاٹا“ وفود کو یورپی ممالک بھیجنے پر عوام کا کروڑوں روپیہ پانی کی طرح بہایا گیا،سردار آصف احمد علی اور سیکرٹری خارجہ کے رویہ کو ہدف تنقید بنایاگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایک اور
پڑھیں:
سندھ کابینہ کا اجلاس پیر کوطلب،ماحولیات اور ساحلی ترقی سمیت 34 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 6 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے۔
اجلاس کا ایجنڈا 34 نکات پر مشتمل ہے۔ کابینہ اجلاس کے دوران ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ علاوہ ازیں صوبے میں ٹائر پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹریبیوشن (NDC) 3.0 سے متعلق مسودہ رپورٹ پیش کی جائے گی، جب کہ مختلف محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔