خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی نقصان کے باعث اسلام آباد میں آج اور کل معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی کردی گئی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے، 250 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا۔ بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام آفت زدہ اضلاع قرار دے دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے، صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء پیکیج میں بڑا اضافہ

ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے، کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 5 مرلہ پلاٹ جبکہ اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات پر پولیس شہداء پیکیج 2025ء میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے، کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 5 مرلہ پلاٹ جبکہ اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا، ڈی ایس پی و اے ایس پی شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 60 لاکھ روپے اور 10 مرلہ پلاٹ دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ایس پی، ایس ایس پی، ڈی آئی جی، اے آئی جی اور آئی جی کے لواحقین کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اور ایک کنال پلاٹ ملے گا۔

ترجمان کے مطابق پولیس شہداء فنڈز 2017ء میں 1 کروڑ روپے تھے، 2025ء میں بڑھا کر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے تک کر دیے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے احکامات پر شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور کیش پیکیج دیا جا رہا ہے، تقریب میں پانچ شہداء کے لواحقین کو پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز جاری کردیے گئے ہیں، شہداء کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پیکیج دیا گیا، تقریب میں اعلیٰ حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا حل مذاکرات سے مشروط
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں
  • مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
  • خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل
  • خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء پیکیج میں بڑا اضافہ
  • وقف ایکٹ کے خلاف تین اکتوبر کو ہونے والا "بھارت بند" احتجاج ملتوی کردیا گیا
  • 2 وزراء کے استعفوں کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل