عرب حکمران خاموش کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 16-08-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Ga-za, Arab Silence & Yemen Tensions — Middle East at a Crossroads
عرب حکمران خاموش کیوں؟
یمن پر خطرے کے بادل
خطہ ایک نازک موڑ پر
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم رضا
پروگرام کا خلاصہ:
غ -زہ پر جاری مظالم، عرب حکمرانوں کی خاموشی اور یمن کے ساتھ بڑھتی کشیدگی — کیا سعودی عرب دوبارہ یمن کی جنگ میں کودنے والا ہے؟ اس ویڈیو میں ہم خطے کی تازہ ترین صورتحال، مغربی دباؤ، اور ممکنہ نتائج کا تفصیلی تجزیہ پیش کر رہے ہیں۔
#Gaza #Yemen #SaudiArabia #MiddleEast #AnsarAllah #Israel #Hamas #Hezbollah #Politics #WarNews
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عوام بیدار ہوجائیں، حکمران امریکا کے آگے گرے جارہے ہیں، منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ اہل غزہ کو امدادی سامان خوراک و ادویات پہنچانے والی کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعرات کو نمائش چورنگی پر ہونے والا مظاہرہ مارچ میں تبدیل ہو گیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں شرکاءنے نمائش چورنگی تا سی بریز تک پیدل مارچ کیا۔
امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے ،ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن معاہدے کو مسترد اور گلوبل صمود فلوٹیلاکے شرکاءکو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے احتجاجی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب اسرائیل نے کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلوبل صمود فلوٹیلا اور اس میں شریک 44 ممالک کے 500 سے زائد افرادکو گرفتار کرلیا۔ شرم کا مقام ہے امریکہ کے لیے اور ان لوگوں کے لیے بھی جو گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاءکی گرفتاری کی مذمت نہیں کرتے اور امریکا سے دوستی کی پینگیں بڑھاتے ہیں۔
منعم ظفر نے کہاکہ گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے لوگوں کے لیے خوراک اور ادویات پر مشتمل سامان لے کر جارہا تھا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور شرکاءکی گرفتاریوں کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ عوام کو بیدار کیا جائے گا کیونکہ ہمارے حکمران امریکہ کے آگے گرے جارہے ہیں۔
منعم ظفر نے کہاکہ 5 اکتوبر کو اہل کراچی لاکھوں کی تعداد میں شاہراہِ فیصل پر نکلیں گے اور اہل غزہ و فلسطین کو پیغام دیں گے کہ مزاحمت اور جدو جہد میں ہی زندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آتی۔ کہاں ہے انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس؟ کہاں ہے او آئی سی اور عالمی ادارے؟ ان سارے لوگوں کو ڈوب کر مرجانا چاہیے جو ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد بھی جاگنے پر تیار نہیں ہے۔
ہم سلام پیش کرتے ہیں حماس کے مجاہدین کو جنہوں نے پیغام دیا ہے کہ ہم نے اپنی جانوں کی قربانیاں اس لیے نہیں دیں کہ ہتھیار ڈال دیں۔ 730 دن مکمل ہونے والے ہیں حماس کے مجاہدین اللہ کی نصرت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ 730 دن گزرنے کے بعد بھی اسرائیل اپنے قیدیوں کو آزاد نہیں کرواسکا۔ اسرائیل کی بھول ہے کہ وہ غزہ پر اپنا تسلط قائم کرسکتا ہے۔