بھارت کی نامور سابق تیراک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ بولا چودھری کے آبائی گھر سے ان کی زندگی بھر کی کمائی سمجھے جانے والے تمغے اور یادگاریں چوری کرلی گئیں۔ بولا چودھری کا کہنا ہے کہ یہ ان کے ہوڑہ ضلع کے ہنڈ موٹر میں واقع مکان میں تیسری بڑی چوری ہے۔

بولا چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور سب کچھ لے گئے جو میں نے اپنی محنت اور لگن سے پوری زندگی میں کمایا۔ میرے 6 ساؤتھ ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور پدم شری کا بروچ بھی چرا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، انصار عباسی کے علاوہ اور کس نے ایوارڈ لینے سے معذرت کی؟

انہوں نے بتایا کہ چوروں نے تمام یادگار اشیا بھی چرا لیں تاہم ارجنا ایوارڈ اور تنزنگ نورگے میڈلز چھوڑ گئے، غالباً ان کی پہچان نہ ہونے کی وجہ سے۔

بولا چودھری اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ کلکتہ کے کاسبا علاقے میں مقیم ہیں جبکہ ان کے آبائی مکان کی دیکھ بھال ان کے بھائی ملن چودھری کرتے ہیں۔ واقعہ یوم آزادی کے موقع پر پیش آیا جب ملن گھر کی صفائی کے لیے پہنچے تو پچھلا دروازہ ٹوٹا اور کمرے اجڑے ہوئے پائے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے ایوارڈ پر جاری تنازع، کس بات پر شور مچ رہا ہے؟

بولا چودھری نے الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی دو بار چوری ہوچکی ہے اور پولیس کو شکایت درج کروائی گئی تھی مگر کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ تمغے کیوں چرا رہے ہیں؟ انہیں اس سے پیسے تو نہیں ملیں گے۔ یہ میری زندگی کا سرمایہ اور میرے کیریئر کا حاصل ہیں۔ میرا گھر ہمیشہ اس لیے نشانہ بنتا ہے کیونکہ وہ اکثر خالی رہتا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت بولا چودھری پدم شری ایوارڈ یافتہ سابق تیراک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت بولا چودھری پدم شری ایوارڈ یافتہ سابق تیراک بولا چودھری

پڑھیں:

بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی۔ بلوچستان کی تمام جیلوں اور عدالتی حراستی مراکز کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی پر حکومت بلوچستان کا انسانی ہمدردی پر مبنی اہم اقدام، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی۔ بلوچستان کی تمام جیلوں اور عدالتی حراستی مراکز کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی رعایت تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہوگی تاہم اس کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق ملکی سلامتی کے خلاف جرائم، دہشت گردی، قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی یا سنگین جرائم کے قیدی بھی اس رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق رواں سال پہلے ہی خصوصی معافی پانے والے قیدی بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ فیصلہ کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قیدیوں کی اصلاح اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: ہربھجن سنگھ نے پاکستان سے میچ کی مخالفت کردی
  • سینیٹر فیصل جاوید کا بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ
  • شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ
  • معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹانے پر فیلڈ مارشل، سینکڑوں فوجیوں ، سویلینز کو اعزازات
  • پاک افواج نے بھارت کا خطے کا چودھری ہونے کا غرورخاک میں ملا دیا؛اسحاق ڈار
  • بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
  • بھارت میں ریٹائرڈ جج کے گھر چوری، ملزمان 4 منٹ میں زیورات سمیت 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • ٹیرف پر ٹیرف۔۔۔! ٹرمپ، مودی سے ناراض کیوں؟ سابق بھارتی سفارت کار نے غصے کی وجہ بتا دی
  • ٹرمپ بھارت سے کیوں ناراض ہیں؟ سابق بھارتی سفارتکار نے بتادیا