پنجاب میں کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپل زیادہ مضبوط ہے، اس دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 321 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
گزشتہ روز بونیر میں آنے والا سیلابی ریلا ہرطرف تباہی کی داستان چھوڑ گیا ہے جہاں خالی اور تباہ حال مکانات ہیں اور ہر طرف ملبے کے ڈھیر موجود ہیں۔ریلے میں آنے والے بڑے بڑے پتھر اب بھی مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ ریسکیو اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
سیلاب میں جاں بحق افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن؛ متعدد ویب سائٹس بند؛ صارفین کو مشکلات کا سامنا
عالمی سطح پر اچانک متعدد ویب سائٹس بند ہوجانے سے صارفن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ انٹرنیٹ کلاؤڈ فلیئر کی خرابی بتائی جا رہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج دوپہر سے عام استعمال کی ویب سائٹس بھی سست روی کے بعد اچانک سے بند ہونا شروع ہوگئیں۔
متعدد صارفین کو ویب سائٹس کھولنے پر ایرر 500 کا سامنا ہے جبکہ کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ اور اے پی آئی بھی کام نہیں کر رہی ہیں۔
ویب سائٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ دراصل کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے فراہم کردہ سروسز میں خرابی کے باعث پیدا ہوا ہے۔
کلاؤڈ فلیئر کی خرابی کے باعث ہی دنیا بھر میں کئی ویب سروسز اور پلیٹ فارمز متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کلاؤڈ فلیئر کمپنی نے بتایا کہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں قائم یہ کمپنی ویب سائٹس، ویب ایپلی کیشنز اور نیٹ ورکس کی سیکیورٹی، کارکردگی اور قابلِ بھروسہ آپریشنز کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے۔