ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو نوبیل انعام دلانے کیلیے حیران شرط رکھ دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب میں اپنے سابق حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کی نامزدگی کے لیے ایک دلچسپ اعلان کیا ہے۔
ہیلری کلنٹن نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ اگر صدر ٹرمپ روس یوکرین جنگ کا اختتام اس شرط کے ساتھ کروا دیں کہ یوکرین کا کوئی علاقہ روس کے قبضے میں نہ جائے، تو میں انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کروں گی۔
ہیلری کلنٹن کے بقول اس کا مطلب یہ ہوگا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن وقت کے ساتھ ساتھ یوکرینی علاقوں سے دستبردار ہو جائیں گے اور اگر ایسا ہوا تو یہ عالمی امن کے لیے ایک تاریخی اقدام ہوگا۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن نے یہ بات اس لیے کہی کیوں کہ روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 18 فیصد علاقے پر قابض ہے اور انھیں اپنی ملکیت قرار دیتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ روس یوکرین جنگ میں کچھ علاقائی یا جغرافیائی تبدیلیاں ممکن ہیں تاہم انھوں نے تفصیل نہیں بتائی تھی۔
ہیلری کلنٹن نے نوبیل انعام کی نامزدگی کا بیان اس لیے بھی دیا کیوں کہ پاک بھارت کشیدگی سمیت آرمینیا آذربائیجان، تھائی لینڈ کمبوڈیا تناؤ ختم کرانے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن معاہدوں کی وجہ سے ٹرمپ خود کو نوبیل انعام کا حقدار سمجھتے ہیں۔
کچھ ممالک اور ارکان اسمبلی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کی تجویز دی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ نوبیل امن انعام ناروے کی کمیٹی دیتی ہے جب کہ اس کے لیے پانچ اراکین کا تقرر ناروے کی پارلیمنٹ کرتی ہے۔ دنیا بھر سے نوبیل انعام کے لیے ہر سال سیکڑوں امیدوار نامزد کیے جاتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلری کلنٹن نے نوبیل انعام کے لیے
پڑھیں:
لوک گلوکارہ صنم ماروی کا پروگرام کا حیران کن معاوضہ لینے کا دعویٰ
معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے ایک میوزک کنسرٹ یا پروگرام کا حیران کن معاوضہ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔گلوکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران ضم ماروی نے بتایا کہ کیریئر بنانے کیلئے انہیں سخت محنت کرنی پڑی، انہیں متعدد بار مایوسی بھی ہوئی لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہ ہاری، انہیں پہلی بار بڑے میوزک پروگرام کرنے پر 27 ہزار روپے کا معاوضہ ملا تھا، جو اس وقت بہت زیادہ تھا، جس سے انہوں نے والدہ کو گھر کیلئے بہت ساری چیزیں لے کر دیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 27 ہزار روپے کی کمائی سے والدہ کو بستر، ٹی وی، واشنگ مشین اور گھر کی دوسری چیزیں بھی لے کر دی تھیں لیکن اس باوجود ان کے پیسے ختم نہیں ہوئے تھے۔گلوکارہ نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو بھی یہی درس دیتی ہیں کہ ناکامیوں پر مایوس نہیں ہونا، مسلسل محنت کرتے رہنا چاہیے، اس کا پھل ضرور ملتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صنم ماروی نے بتایا کہ اب وہ میوزک کنسرٹ کی مختلف جبکہ شادی سمیت اسی طرح کی دوسری تقریبات کیلئے مختلف معاوضہ وصول کرتی ہیں، عام طور پر وہ شادی سمیت اسی طرح کی دوسری تقریبات کا معاوضہ 25 لاکھ روپے تک وصول کرتی ہیں۔گلوکارہ کی جانب سے ایک میوزیکل پروگرام کے زیادہ معاوضہ لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی گلوکاری پر بھی سوالات اٹھائے اور لکھا کہ وہ اتنی اچھی گلوکارہ نہیں ہیں، وہ زیادہ معاوضہ لے رہی ہیں۔