پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا ہے۔دوسری جانب ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانی نقصان اور زخمی ہونے والے افراد پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ ایران متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کے لیے ہر طرح کے تعاون اور انسانی و امدادی معاونت کے لیے تیار ہے، ایرانی صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔
ادھر سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں حکومت اورپاکستانی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سعودی عرب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔یاد رہے کہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوچکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش کویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش بالائی علاقوں کا سفر خطرناک قرار وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت سے متعلق ایڈوائزری جاری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکش پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر دکھ اور افسوس کا اظہار پاکستان میں سیلاب سے کا اظہار کیا ہے کے لیے
پڑھیں:
صدر پیوٹن کا پاکستان میں آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط
سٹی42:روس کے صدر پیوٹن نے پاکستان میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط لکھا ہے اور ان سے اس سانحہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔
روس کے صدر پیوٹن کا صدر زرداری کو خط آج موصول ہوا ہے۔ اس خط مین صدر پیوٹن نے ، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سیاب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پسماندگان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
Waseem Azmet