بنوں، سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں نے رات گئے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بنوں میں چیک پوسٹ پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنادیا۔ پولیس کے مطابق ضلع بنوں کی ولی نور اور سردی خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں نے رات گئے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم پولیس نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین، 03 اکتوبر 2025ء) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشگردو کو ہلاک کردیا۔(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر نشانہ بنے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔