لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا, ریلوے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین اپنی حد سے زیادہ آگے نکل گئی (اوورشوٹ ہوئی) اور سینڈ ہیمپ سے ٹکرا گئی۔ اس ٹکر کے نتیجے میں دو کوچز پٹڑی سے اتر گئیں, لگیج وین سمیت تین کوچز الٹ گئیں اور ڈرائیور بروقت ٹرین کو روکنے میں ناکام رہا۔
حادثے میں 1 مسافر جاں بحق ، 21 مسافر زخمی ہوئےہیں جبکہ 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ باقی زخمیوں کو لودھراں کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد ٹریک عارضی طور پر بند ہو گیا تھا لیکن ریلوے انتظامیہ نے متبادل راستے سے ٹرین سروس بحال کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ریلوے حکام نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لسبیلہ میں کوچ اور ٹرک میں تصادم، 6 مسافر جاں بحق، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ
ویب ڈیسک:اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔
مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی، تصادم کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں زیادہ تر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔