منجھی ہوئی دلکش اداکارہ فضیلہ قاضی کو ان کی فنکارانہ خدمات پر حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جو وہ 23 مارچ 2026 کو وصول کریں گی۔

اس موقع پر ان کے شوہر اور معروف اداکار قیصر نظامانی اپنی اہلیہ پر فخر کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھ ڈالا۔

قیصر نظامانی نے اپنی اہلیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج آپ کو آپ کا حق مل گیا۔ آپ صرف میری بیوی نہیں، بلکہ ایک سپراسٹار ہیں۔

قیصر نظامانی نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کے لیے باعث فخر سہی لیکن میرے لیے یہ ایک جدوجہد کی کہانی ہے۔

ادکار نے مزید لکھا کہ میں فضیلہ کے کیریئر کے دوران انتھک محنت اور اپنے کام سے والہانہ لگاؤ کا عینی شاہد ہوں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اس ایوارڈ کی اہمیت سب سے زیادہ جانتا ہوں اور اپنی بیوی فضیلہ قاضی کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

قبل ازیں فضیلہ قاضی نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ شوبز میں معیاری کام کرنے کی کوشش کرتی رہیں گی۔

انھوں نے دعاؤں اور محبت پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فضیلہ قاضی طویل عرصے سے شوبز کا حصہ ہیں۔ انھوں نے اردو ڈراموں کے ساتھ ساتھ  سندھی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فضیلہ قاضی

پڑھیں:

سائنس دانوں نے شہابی پتھر میں ملنے والا ہیرا تجربہ گاہ میں بنالیا

چین میں سائنس دانوں نے پہلا میٹورائٹ ہیرا (خلا میں اجرام کے شدید تصادم کے صورت میں وجود میں آنے والا ہیرا، جس کو لونسڈیلیٹ یا شش پہلو ہیرا بھی کہا جاتا ہے) بنا لیا۔

جرنل نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ہائی پریشر اور ہائی ٹمپریچر تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی مضبوط ہیرے کی چھوٹی ڈسک بنائی گئی جو ڈرلنگ کے آلات اور الیکٹرونکس میں روایتی ہیروں کی جگہ لے سکتا ہے۔

اس ہیرے سے متعلق سائنس دانوں کا خیال تھا کہ یہ زمین پر پائے جانے والے ہیروں سے بھی زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے۔

واضح رہے دنیا کا پہلا شش پہلو ساخت کا ہیرا 1967 میں کینیون ڈائیابلو نامی شہابی پتھر میں دریافت ہوا تھا جو امریکی ریاست ایریزونا میں 49 ہزار برس قبل گرا تھا۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ ہیرا زمین سے تصادم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شدید دباؤ اور درجہ حرارت میں گریفائٹ سے بنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • صحافی خاور حسین کی پراسرار موت، گاڑی سے ملنے والا پستول ذاتی نکلا
  • سائنس دانوں نے شہابی پتھر میں ملنے والا ہیرا تجربہ گاہ میں بنالیا
  • فضیلہ قاضی کو ستارۂ امتیاز ملنے پر شوہر کا دل کو چھو لینے والا پیغام وائرل
  • ثمینہ پیرزادہ، حدیقہ کیانی، فضیلہ قاضی سمیت 263 شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان
  • ستارہ امتیاز کے اعلان پر فضیلہ قاضی خوشی سے نہال
  • حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
  • 23 مارچ کو کن صحافیوں اور کھلاڑیوں کو ایوارڈز ملیں گے؟
  • وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کونشان امتیاز ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان ،مبشر حسن اورراشد محمود ملک کو ستارہ امتیاز عطا
  • بلاول بھٹو کو نشان امتیاز ملنے پر چیئرمین سینیٹ، وزرائے اعلیٰ سندھ، بلوچستان و دیگر کی مبارکباد