کوہاٹ، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کے لواحقین کی آہ و بکا سے فضاء سوگوار ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین ایک مقامی تقریب کے بعد پکنگ سے واپس آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے اُن پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کے لواحقین کی آہ و بکا سے فضاء سوگوار ہوگئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
مالاکنڈ: فائرنگ سے زخمی مفتی کفایت اللّٰہ کی بیٹی دم توڑ گئی، مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی
مفتی کفایت اللّٰہ : فائل فوٹومالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔
فائرنگ سے مفتی کفایت اللّٰہ اور ان کی بیٹی زخمی ہوگئی تھی جو دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حامدالرحمان کے مطابق تحصیل بٹ خیلہ کے علاقے ثمن آباد میں مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے معتصم اللّٰہ نے گھر میں فائرنگ کردی، فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی جاں بحقمفتی کفایت اللّٰہ اور ایک بیٹی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیٹی دم توڑ گئی، یوں واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔