سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون آپریٹروں کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ صارفین اپنے اہلخانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کنیکٹیویٹی کی فراہمی، مفت کالز اور نیٹ ورک کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون آپریٹروں کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑےہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ صارفین اپنے اہلخانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں، اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جا چکی ہیں۔ دیگر متاثرہ ٹیلی کام سائٹس کی بحالی کیلئےہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، پی ٹی اے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام خدمات کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔