اے این پی کا امن مارچ ملتوی کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اے این پی کے مرکزی صدر نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں امن مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے 23 اگست کے امن مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں امن مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں خیبر پختونخوا کے حوالے کی جائیں۔ واضح رہے کہ اے این پی کی جانب سے 23 اگست کو امن مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ملتوی کرنے کا اعلان کا اعلان کیا اے این پی
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کا سروے جاری، 81 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع
لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 27اضلاع میں 1857ٹیموں نے ڈیٹا اکٹھا کرنے میں حصہ لیا۔ فلڈ سروے میں 81ہزار 510 متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ سروے ٹیموں نے مختلف اضلاع میں 56207کسانوں سے فصلوں کے نقصانات بارے جانچ پڑتال کی۔ اب تک سروے ٹیموں نے 53985ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ 24246مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا۔ مویشیوں سے محروم ہونے والے 1057افراد سے بھی تفصیلات لی گئیں۔ مختلف اضلاع سے سروے کے مطابق 3945ہلاک مویشیوں کی تفصیلات موصول ہوئیں۔ اربن یونٹ، ریونیو، محکمہ زراعت، لائیو سٹاک اور پاک فوج کے نمائندے گھر گھر جا کر سروے کر رہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب روزانہ کی بنیاد پر سروے میں پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔ سیلاب متاثرہ بزرگ شہری نے وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی اور دعائوں سے نوازا۔ بزرگ شہری نے کہا کہ یقین ہے نواز شریف کی بیٹی متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ بزرگ شہری نے وزیر اعلی پنجاب اور میاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے اور سروے ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سروے ٹیمیں کشتیوں کی مدد سے بھی متاثرہ دیہات کا وزٹ کر رہی ہیں، کھڑے سیلابی پانی میں سے گزر کر متاثرین کا ڈیٹا ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے شفافیت کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ قصور میں دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال معمول پر آگئی۔ پانی کے بہائو میں اتار چڑھائو تاحال برقرار ہے۔ قصور، پتوکی، کوٹ رادھاکشن اور چونیاں میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالہ اور متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی تباہی کا تخمینہ لگانے کے لیے پاک آرمی، محکمہ ریونیو، لائیوسٹاک، ایگریکلچر اور ویٹرنری پر مشتمل سروے ٹیموں نے فیلڈ میں جاکر باقاعدہ طور پر سروے کا آغاز کر دیا۔ حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کے لیے فلڈ ریلیف کارڈز جاری کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔