حکومت سندھ نے کے پی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کے پی سیلاب متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے سندھ نے امدادی سامان روانہ کیا۔
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی خوفناک تباہی کے بعد ملک بھر سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے ریلیف آپریشن میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے سندھ کے سکھر سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے، جس میں متاثرین کے لیے 4000 راشن بیگز کے 10 ٹرک اور پانی صاف کرنے لیے 100 فلٹریشن پلانٹس کے چار ٹرکس پشاور کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ امدادی سامان میں 4000 خاندانوں کے لیے 15 دن کا راشن موجود ہے۔
حکومتِ سندھ مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکرگڑھ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں ، جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے وہ ملک کی دوست نہیں۔
شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں بدھن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،فوج کی قربانیوں کو سلام پیش لیکن ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب قوم بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں شعور نہیں شور دیا،نو مئی کو لاہور میں پاکستان بنانے والی ہستی قائداعظم کے گھر کو جلایا،ترقی یافتہ ملکوں نے امن کے ساتھ اپنے ملک میں 10،10 سال کے لیے استحکام پیدا کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ پاکستان کو امن کی ضرورت ہے انتشار کی ضرورت نہیں ہے، جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے یا کرنا چاہے وہ پاکستان کی دوست نہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو ترقی دینا ہوگی، معیشت مضبوط کر کے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا، سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں۔