Jang News:
2025-11-19@01:28:29 GMT

استور میں اللّٰہ والی جھیل کے قریب بدترین سیلاب

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

استور میں اللّٰہ والی جھیل کے قریب بدترین سیلاب

اسکرین گریب

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں اللّٰہ والی جھیل کے قریب بدترین سیلاب، پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر ریلے میں بہہ کر آبادی میں آگئے۔

ریلا راستے میں آئی ہر رکاوٹ بہالے گیا، کنارے پر بنا ایک مکان بھی بہہ گیا، سیلاب سے زرعی زمین، فصلوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔

گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ کے مطابق، حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں سات افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوئے، چار اب تک لاپتہ ہیں۔

سیلابی ریلے سے نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ بہہ گیا، نلتر ویلی میں سیاح پھنس گئے، نلتر میں تین بجلی گھروں کو بند کردیا گیا۔

اسکردو میں شاہراہ بلتستان پر باغیچہ آرسی سی پُل بہہ گیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک متعدد مقامات پر بند ہوگئی۔

گانچھے میں سرمو پُل اور ضلع شگر میں بھی تین رابطہ پل دریا میں بہہ گئے، سیلاب سے تین سو بیس مکان تباہ اور تقریبا ً سات سو کو جزوی نقصان پہنچا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی سوئی ناردرن کمپنی کے افسران سے ملاقات

حافظ حفیظ الرحمن نے سوئی ناردرن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سے تین سال کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرے گا اور مقامی کمیونٹی کے لیے معاشی اور ماحولیاتی فوائد کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس کے افسران سے اہم ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی موجودہ صورتحال، کنکشنز کی فراہمی اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ماحول دوست اور سستی گیس کی فراہمی ہے۔ اُن کے مطابق، اس وقت تقریباً ایک ہزار گھرانوں کو کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں اور اس سال دسمبر تک یہ تعداد دو ہزار تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے سال دسمبر تک آٹھ ہزار گھرانوں کو کنکشن فراہم کرنا منصوبہ بندی میں شامل ہے اور شمالی علاقوں کے مختلف ٹاؤنز میں یہ منصوبہ فعال ہو گا۔ سابق وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کسی بھی حکومت نے اس منصوبے کی مناسب نگرانی یا جائزہ نہیں لیا اور نہ ہی کسی ماحولیاتی ادارے نے اس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جی ایس ٹی واپس لے لیا جائے تو یہ گیس عام صارفین کے لیے اور بھی زیادہ سستی اور قابل رسائی ہو جائے گی، جس سے ماحول دوست ایندھن کے فوائد بڑھیں گے اور گھروں کا ماہانہ خرچ کم ہو گا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے سوئی ناردرن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سے تین سال کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرے گا اور مقامی کمیونٹی کے لیے معاشی اور ماحولیاتی فوائد کا باعث بنے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی
  • حکومت "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کی چیئرپرسن کی میرٹ پر تقرری یقینی بنائے، سعدیہ دانش
  • المجلس ویلفیئر گلگت کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
  • خطے کے حقوق کیلئے کسی قسم کی مصلحت پسندی قبول نہیں ہو گی، وزیر کلیم
  • محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اور گرین ایج کالج کے درمیان سکالرشپ کا معاہدہ
  • گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بہتر بنانے کا عزم
  • گورنر گلگت بلتستان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 8 امیدواروں میں کھینچا تانی
  • اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی سوئی ناردرن کمپنی کے افسران سے ملاقات
  • وفاقی کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ تمام اضلاع کو ملنا چاہیے، گلبر خان