Islam Times:
2025-08-18@03:36:21 GMT

مریم نواز شریف تھائی لینڈ سے جاپان پہنچ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, August 2025 GMT

مریم نواز شریف تھائی لینڈ سے جاپان پہنچ گئیں

ہینڈا ایئرپورٹ ٹوکیو پنچنے پر جاپان گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور سفارتی حکام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خیر مقدم کیا، جاپان میں متعین پاکستان کے سفیر نے پنجاب کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے استقبال کے لئے موجود تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تھائی لینڈ سے جاپان پہنچ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہینڈا ایئرپورٹ ٹوکیو آمد ہوئی، مریم نواز شریف کا ٹوکیو ایئرپورٹ پہچنے پر پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

جاپان گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور سفارتی حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کا خیر مقدم کیا، جاپان میں متعین پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے پنجاب کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے استقبال کے لئے موجود تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف جاپان میں

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے اموات پراظہار افسوس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلائوڈ برسٹ سے 16 افراد کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں لواحقین کے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،قدرتی آفات سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا لیکن ان سے بچنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ورثا کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،انہوں نے مرحومین کے لئے بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔\932

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز آج جاپان پہنچ رہی ہیں، ن لیگ کی استقبال کی تیاریاں عروج پر
  • وزیر اعلی مریم نواز نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • مریم نواز کا دورہ جاپان نیا سنگ میل ثابت ہوگا: عظمیٰ بخاری
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
  • پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے اموات پراظہار افسوس
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 17 اگست کو جاپان پہنچیں گی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری دورے پر جاپان روانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ