نا اہل اور ایئر کنڈیشنڈ کمروں تک محدود افسران کو محکمہ ریلوے میں رہنے کا کوئی حق نہیں، سیفٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ غفلت کرنے والوں کے خلاف میرا کُھلا اعلانِ جنگ ہے، وارننگ دیتا ہوں کہ سیفٹی معاملات کو بہتر بنا لیں یا ریٹائرمنٹ لے لیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹس کے پے درپے واقعات کے بعد وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلویز کے افسروں سے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر انہیں ٹرین آپریشن کے سیفٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ نا اہل اور ایئر کنڈیشنڈ کمروں تک محدود افسران کو محکمہ ریلوے میں رہنے کا کوئی حق نہیں، سیفٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ غفلت کرنے والوں کے خلاف میرا کُھلا اعلانِ جنگ ہے، وارننگ دیتا ہوں کہ سیفٹی معاملات کو بہتر بنا لیں یا ریٹائرمنٹ لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم سے ڈمی کوچز نکالیں، چاہے اس کیلئے کوئی ٹرین بند ہی کیوں نہ کرنی پڑے، ٹریک کی مسلسل ٹرالی انسپکشن کریں اور اسے آپریشن کیلئے محفوظ بنائیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ویجی لینس کے شعبہ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، ٹرین ڈرائیورز کے ہاتھ میں 1100 مسافروں کی جان ہے، انہیں ریفریشر کورس کروائیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ لگیج اور بریک وین کے معاہدوں میں توسیع کی بجائے شفافیت کے ساتھ اوپن آکشن کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے وزیر ریلوے نے کہا کہ

پڑھیں:

دبئی: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی امارات کے نائب وزیر برائے کابینہ امور عبداللہ ناصر لوطاہ سے ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-08-33

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل
  • سیلابی صورتحال میں پاکستان ریلوے کو نقصان، بحالی کیلئے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ
  • پاکستان، امارات کے درمیان جدید ریلوے، علاقائی رابطے کیلئے شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
  • اسرائیل ناجائز ریاست ہے پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا، حاجی حنیف طیب
  • اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے: گیلانی
  • دبئی: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی امارات کے نائب وزیر برائے کابینہ امور عبداللہ ناصر لوطاہ سے ملاقات کررہے ہیں
  • پاکستان ریلوے کا بوگیوں اور کارگو ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
  • ٹرافی تنازع پر بھارت کی برہمی، اے سی سی صدر محسن نقوی کو سازش کا نشانہ بنایا جانے لگا
  • وزیراعظم کا آزادکشمیر میں ناخوشگوار واقعات پر اظہارِ تشویش، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم
  • پاکستان ریلوے کا مال گاڑیاں اور بوگیاں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ