ابھی 26ویں ترمیم ہضم کررہے ہیں،27ویں کی ضرورت نہیں،نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ملک اچھا چل رہا ہے اور معیشت میں بہتری آئی ہے، انڈیا جنگ بندی کی زبانی خلاف ورزیاں کر رہا ہے مگر ہم الرٹ ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ پیار محبت سے رہنا چاہتے ہیں
اگر بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،افغانستان اور ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں، لندن میں اسحاق ڈار کی صحافیوں سے گفتگو
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی 26ویں آئینی ترمیم ہضم کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم ہضم کر رہے ہیں، ستائیسویں کی ضرورت نہیں ہے اور ملک اچھا چل رہا ہے اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا جنگ بندی کی زبانی خلاف ورزیاں کر رہا ہے مگر ہم الرٹ ہیں، ہم امن پسند ملک ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ پیار محبت سے رہنا چاہتے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انڈیا کے ساتھ ہماری طرف سے امن قائم رہے گا اگر بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ ایران نے کہا کہ ہم نے اپنے اصلی دوست کو اب پہچانا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کا عمل قابل تحسین ہے جبکہ پاسپورٹ بنانے کا نظام بھی مربوط کر دیا ہے۔ میرپور ایٔرپورٹ کے قیام کیلئے نیا آئیڈیا دیا ہے۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سیالکوٹ ایٔرپورٹ کی طرز پر میرپور ائیرپورٹ کا آئیڈیا دیا ہے۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ ہم ایٔرپورٹ کیلئے زمین خرید کر دیں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون، خطے میں امن کیلئے جاری کوششوں پر غور، باہمی تعاون گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک ایران تعلقات کا جائزہ لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بات چیت کا محور تجارت، کامرس، کنیکٹیوٹی، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہا۔ نائب وزیراعظم نے کہا پاکستان علاقائی ترقی اور اجتماعی بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی فائدہ مند تعاون کو جاری رکھے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی شخصیت بیرونس نوشینہ مبارک نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔