ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی: شکاگو کنگزمین نے پاکستان شاہینز کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں شکاگو کنگزمین نے پاکستان شاہینز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر شکاگو کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
شکاگو کنگزمین نے ملند کمار (74) اور تاجندر سنگھ (58) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 جبکہ سعد مسعود اور شاہد عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی۔
یاسر خان 38 جبکہ کپتان عرفان خان اور شاہد عزیز 24،24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شکاگو کنگزمین کی جانب سے اسکاٹ کگلجین نے 3، احسان عادل نے 2 جبکہ غلام مدثر، حسان خان اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز شکاگو کنگزمین
پڑھیں:
ایشیا کب رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز کے سامنے یو اے ای کی ٹیم 59 رنز ڈھیر
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم کو صرف 59 رنز پر ڈھیر کردیا۔
دوحہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا، تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ چل سکی۔
یو اے ای کی جانب سے سید حیدر 20 جبکہ فرازالدین 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کھلاڑی وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان شاہینز اس ایونٹ میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ اس سے ٹیم نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز پاکستان شاہینز وی نیوز یو اے ای ٹیم