کوئٹہ میں غیر معیاری و مضر صحت اشیاء کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے کوئٹہ اور سملی کچلاک میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 آئسکریم قلفی کارخانے اور ایک واٹر پلانٹ سیل کر دیا۔
قلفی کارخانوں میں مضر صحت اجزاء کا استعمالبی ایف اے حکام کے مطابق معائنے کے دوران قلفی بنانے والے کارخانوں میں مضر صحت رنگ، آلودہ پانی اور غیر معیاری اجزاء استعمال کیے جا رہے تھے جبکہ پروڈکشن یونٹس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی انتہائی ابتر پائے گئے۔
واٹر پلانٹ غیر رجسٹر اور غیر معیاری ثابتکارروائی کے دوران سیل کیا گیا واٹر پلانٹ غیر رجسٹرڈ پایا گیا اور وہاں لیبارٹری رپورٹس بھی موجود نہیں تھیں۔ مزید یہ کہ بوتل بند پانی پر جعلی کمپنیوں کی لیبلنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔
عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گیبی ایف اے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فوڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری کارخانوں کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کوئٹہ غیر معیاری
پڑھیں:
کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ: 2 حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
کوئٹہ میں منگل کے روز ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے میں شامل 2 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور کا تعلق چاغی جبکہ دوسرے کا تعلق میزئی اڈا سے ہے، دونوں کی شناخت نادرا کے ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دیگر حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کے ڈی این اے سیمپل پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ مشرقی کوئٹہ میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش دھماکے میں ابتدائی طور پر12 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان
دھماکے کی آواز مشرقی علاقے ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دور تک سنی گئی جو کہ ایک حساس علاقہ ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق، یہ خودکش حملہ فتنۃ الہندوستان کی کارروائی تھا، حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھا اور اس کے ہمراہ 5 دیگر دہشت گرد بھی موجود تھے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ دھماکے میں 25 سے 30 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، اس کے علاوہ ہلاک حملہ آوروں سے 15 دستی بم اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف سی حملہ آور شناخت کوئٹہ ہیڈ کوارٹر