جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز نے دورہ جاپان کے دوران متعدی علاج کے لئے عالمی شہرت یافتہ جاپانی ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیا۔
جدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہو گا، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی، پنجاب میں ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کے لئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب اور ان کے وفد کے ارکان کو ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقہ علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی
مریم نواز نے اسپتال کے مختلف شعبے دیکھے، انہوں نے اسپتال میں فراہم کردہ سہولیات اور مشینری کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی پنجاب نے جاپانی ماہرین طب سے بھی بات چیت کی، انہیں نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ میڈیسن میں جگر کے علاج کے بارے میں آگاہ کیا گیا، وزیراعلی اور وفد کے ارکان کو متعدی امراض کے علاج کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم سینٹ اجلاس ، چیئرمین سی ڈی اے کے عہدے ، تعمیراتی کام پر شدید تنقید ، پلوشہ خان اور طلال چوہدری آمنے سامنے خوف یا نفرت کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، رانا ثنا اللہ سیلاب: پاک فوج اور انتظامی ادارے سرگرم، 25 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل سینیٹ: انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج امن و ترقی کی مشترکہ جستجو اور عدل و انصاف کے مشترکہ دفاع میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم کردارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جاپان میں رائج صحت مریم نواز کا فیصلہ علاج کے
پڑھیں:
پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیں . بات کروگے تو زور دار جواب ملے گا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معافی وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی. سیلاب میں پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا. مشکل وقت میں تین تین پریس کانفرنسیں کرکے مذاق اڑایا اور جھوٹ بولا گیا. صدر زرداری اور بلاول بھٹو جان لیں کہ بیانات پر دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیں، بات کروگے تو زور دار جواب ملے گا۔مریم نواز نے کہا کہ اقلیتی برادری کو مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ دے رہے ہیں.پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں. انشاءاللہ پنجاب کے تمام شہروں میں ہر بیماری کاعلاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، پنجاب میں 90 ہزار گھر بناکر دے رہے ہیں. پنجاب کے ہزاروں دیہات کو مثالی بنارہے ہیں. پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بسیں شروع کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری گاڑی میں سی سی ٹی وی نہیں مگر الیکٹرک بسوں میں کیمرے لگے ہیں. میری گاڑی میں وائی فائی نہیں عوام کو بسوں میں وائی فائی دے رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور آکر لوگ کہتے ہیں لگتا ہے کسی اور ملک میں آگئے، میٹرو بس ہو یا اورنج ٹرین شروعات لاہور سے ہوتی ہے. لاہور ڈویژن میں اس سال مزید70بسیں آجائیں گی۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے چپے چپے کی ترقی کا سہرا نوازشریف اور شہبازشریف کو جاتا ہے.عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں. لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں فراہم کریں گے. لاہور کو 40 بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں۔