کراچی، اسٹیلز ملز سے سامان چوری کے الزام میں پولیس اہلکاروں کے بعد 3 ملزمان بھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
اسٹیل ملز سے قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکاروں کے بعد اب تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسنین، زاہر اور وقار کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 100 کلو سے زائد چوری شدہ کاپر اور ہیوی مشنیری کا سامان برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹیل مل سے قیمتی سامان نکال کر اسکریپ کے گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔